www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلامی جمھوریہ ایران کے دارالحکومت تھران میں مرکزی نماز جمعہ تھران یونیورسٹی میں آیت اللہ محمد امامی کاشانی کی امامت میں

 ادا کی گئی۔
 خطیب نماز جمعہ تھران نے ملت ایران کے خلاف صدام حکومت کی جانب سے مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ میں ملت ایران کے مقدس دفاع کو انسانی تاریخ میں بے مثال شناخت کا حامل قرار دیا۔
 آیت اللہ امامی کاشانی نے کھا کہ دنیا میں انواع و اقسام کے دفاع ہیں کہ جن میں سے بعض سرحدوں کی حفاظت یا ملکوں کی فتح کے لئے ھوتے ہیں۔
خطیب نماز جمعہ تھران نے کھا کہ مقدس دفاع میں اسلامی ایران کے غیور جوانوں نے اسلامی جمھوری ایران کے مقدس نظام کی سربلندی ، سرحدوں کے تحفظ ، قومی حاکمیت کی حفاظت ، کے لئے راہ خدا میں اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے کے ساتھ اپنے خدا سے معاملہ کیا۔
خطیب نماز جمعہ تھران آیت اللہ محمد امامی کاشانی نے اسی طرح اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 68 ویں اجلاس میں اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر کے قوی، مضبوط اور منطقی بیانات کو ملت ایران کی مظلومیت کا آئینہ دار قرار دیا اور کھا کہ سامراجی ممالک خاص طورپر امریکہ نے گذشتہ 35 برسوں میں ملت ایران پر ظلم روا رکھا ہے۔
آیت اللہ محمد امامی کاشانی نے واشنگٹن کی جانب سے اسلامی جمھوری ایران کے نظام کا تختہ نہ الٹنے کی کوشش پر مبنی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں امریکی صدر کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ھوئے، اس بیان کو جنگ میں پڑھے جانے والا رجز قرار دیا اور کھا کہ اسلامی نظام کہ جس کی شناخت بھی اسلامی ہے، اس کا تختہ الٹا نھیں جاسکتا۔
 

Add comment


Security code
Refresh