صھیونی حکومت کے ھاؤسنگ کے وزیر نے ایک مرتبہ پھر فلسطینی علاقوں میں صھیونی کالونیوں کی تعمیر جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صھیونی حکومت کے ھاؤسنگ کے وزیر " یوری آریل " نے آج نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کی نام نھاد حکومت کے سربراہ محمود عباس کے فلسطینی علاقوں میں صھیونی کالونیوں کی تعمیر روکنے پر مبنی بیان پر ردعمل ظاھر کرتے ھوئے کھا کہ اسرائیل غرب اردن ، قدس ، الجلیل کے علاقوں میں صھیونی کالونیوں کی تعمیر جاری رکھے گا۔
اسرائیل کے سماجی امور کے وزیر نے بھی محمود عباس کے بیان کو سازشی مذاکرات کے جاری رھنے میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔
یاد رھے محمود عباس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں صھیونی کالونیوں کی تعمیر کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔