ملت بحرین نے آل خلیفہ کے خلاف عظیم الشان مظاھرے میں سیاسی قیدیوں کی رھائي کا مطالبہ کیا ہے۔
ملت بحرین نے بدھ کی رات ملک کے مختلف علاقوں میں مظاھرے کئے اور سیاسی قیدیوں کی فوری رھائي کا مطالبہ کیا۔
مظاھرین نے آل خلیفہ کے خلاف نعرے لگائے اور کھا کہ آل خلیفہ بغیر کسی جرم کے سیاسی قیدیوں کو جیلوں میں رکھے ھوئے ہے۔
ادھر جمعیت وفاق کے سربراہ نے کھا ہے کہ آبادی کے تناسب سے سب سے زیادہ سیاسی قیدی بحرین میں ہیں۔ ادھر لبنان اور بحرین کے رھنماؤں نے ملت بحرین کے خلاف آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔
لبنان اور بحرین کے انسانی حقوق تنظیموں کے رھنماوں نے بدھ کو ایک کانفرنس میں کھا ہےکہ آل خلیفہ وسیع پیمانے پر ملت بحرین کے حقوق پامال کررھی ہے۔
کانفرنس کے شرکاء نے آل خلیفہ کی فرقہ وارانہ سازشوں کی مذمت کرتےھوئے کھا آل خلیفہ ملت بحرین کی شھریت سلب کرکے دوسرے ملکوں کے افراد کو بحرین کی شھریت دے رھی ہے۔ یاد رھے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاھلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررھی ہے۔