www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

صدر اسلامی جمھوریہ ایران نے کھا: دنیا میں کسی قوم کے پاس بھی جوھری ھتھیار نھیں ھونے چاھئے اور اسرائیل کو فوری طور پر

جوھری عدم پھیلاؤ کے معاھدے میں شامل ھونا چاھئے۔
صدر اسلامی جمھوریہ ایران حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے نیویارک میں منعقدہ جوھری عدم پھیلاؤ کے 2013 کے اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے کھا: اسرائیل کو ـ این پی ٹی کی واحد غیر رکن ریاست کے طور پر ـ کسی تاخیر کے بغیر جوھری عدم پھیلاؤ کے معاھدے (NPT) میں شامل ھونا چاھئے۔
انھوں نے غیر وابستہ تحریک کے سربراہ کی حیثیت سے اس تحریک کی جانب سے تجویز پیش کی کہ 26 ستمبر کو "تمام جوھری ھتھیاروں کے خاتمے کا بین الاقوامی دن" قرار دیا جائے۔
انھوں نے بعض غیر جوھری ممالک کی طرف سے جوھری ھتھیاروں سے رضاکارانہ کنارہ کشی یا جوھری ممالک کی طرف سے ان ھتھیاروں کو تلف کرنے کے اقدامات کی تعریف کرتے ھوئے کھا کہ ان ممالک کا یہ اقدام جوھری ھتھیاروں کے عدم پھیلاؤ میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔
انھوں نے کھا: میں غیر وابستہ تحریک کی طرف سے تمام جوھری ممالک سے اپیل کرتا ھوں کہ ان علاقوں سے متعلق تمام علاقوں کے لئے اضافی پروٹوکولز (Additional Protocols) منظور کریں اور ھر اس اعلامیئے کو منسوخ کریں جو ان پروٹوکولز کے اھداف متصادم ھوں اور ان ممالک کی غیر جوھری حالت کو محترم سمجھیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh