www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

عراقی کی سکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف علاقوں میں پچاس دھشتگردوں کوگرفتار کرلیا ہے۔ شام کے ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق

عراقی فوج نے شمالی صوبوں نینوا اور صلاح الدین نیز مغربی صوبے الانبار میں عراق و شام میں اسلامی حکومت نامی تکفیری دھشتگرد گروہ کے پچاس دھشتگردوں کو گرفتارکرلیا ہے۔
 گرفتار ھونے والوں میں ایک دھشتگرد سرغنہ بھی شامل ہے۔ اس سرغنے نے ملت شام کے خلاف "جبھۃ النصرہ" نامی ایک اور تکفیری دھشتگرد گروہ کے ساتھ مل کر غیر انسانی اقدامات کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
عراقی فوج نے شام کے سرحدی علاقے ربیعہ میں دھشتگردوں کے تین بڑے ٹرک تباہ کردئے۔ دھشتگرد ان ٹرکوں میں اپنے ساتھیوں کے لئے طبی ساز و سامان لےجارھے تھے۔
ادھر عراق کے وزیر داخلہ نے کھا کہ حکومت عنقریب صوبہ بغداد کے لئے نیا سکیورٹی پلان لاگو کرے گي۔ عراقی حلقوں کا کھنا ہےعراق میں جاری دھشتگردی میں سعودی عرب اور قطر اور ترکی ملوث ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh