www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

شام کے مرکزی شھرحمص میں فوج کے آپریشنوں میں دسیوں دھشتگرد ھلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ھوگئےہیں۔

شامی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شھرحمص کے تلبیسیہ اور دارالکبیرۃ میں فوج کی کارروائيوں میں دسیوں دھشتگرد ھلا ک اور ان کے متعدد خفیہ ٹھکانے اور مواصلاتی مراکز تباہ ھوگئے۔ شام کی فوج نے حمص سے طرطوس جانے والے شاھراہ پر دھشتگردوں کی ایک گاڑی ضبط کرلی ہے جس میں ھتھیار بھرے ھوئے تھے۔
دمشق کے مضافات میں بھی دسیوں دھشتگردوں کی ھلاکت کی خبر ہے ۔ ان دھشتگردوں میں سعودی عرب، لیبیااور اردن کے شھری شامل ہیں۔ دمشق کے مضافاتی علاقے دوما میں بھی فوج نے دھشتگردوں کے کئي خفیہ ٹھکانے تباہ کرنے کےساتھ ساتھ دسیوں دھشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
فارس نیوز کے مطابق دمشق کے مضافاتی علاقے قدسیا کو بھی فوج نے مکمل طرح سے محاصرے میں لے کر دھشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔فوج کے ھاتھوں شدید نقصان اٹھانے کےبعد دھشتگردوں نے قریبی علاقے جمرایا میں رھائشی علاقے پر گولہ باری کی جس میں کئي عام شھریوں کے زخمی ھونے کی اطلاع ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh