آل خلیفہ کے وحشی کارندوں نے ایک جوان کے جلوس جنازہ پرحملہ کرکے دسیوں افراد کو زخمی کردیا ہے۔ واضح رھے صادق سبت نامی جوان کو
آل خلیفہ کے کارندوں نے گاڑی سے ٹکرمار کر بری طرح زخمی کردیا تھا جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ کر شھید ھوگيا۔
ھزاروں افراد نے اس شھید جوان کے جلوس جنازہ میں شرکت کرکے اس جوان کے قتل میں ملوث تشدد پسند عناصر کو کیفر کردار تک پھنچائےجانے کا مطالبہ کیا۔ آل خلیفہ کے کارندوں نے اس جلوس جنازہ پر حملے کرکے پرامن عوام کو منتشرکرنے کےلئے آنسو گيس کے گولے داغے جس میں دسیوں افراد زخمی ھوگئے۔
ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاھلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررھے ہیں۔