www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 شام میں تکفیری دھشتگردوں نے بزرگ عالم دین شیخ بدر غزال کو شھید کردیا ہے۔ عالم دین شیخ بدر غزال کو تکفیری دھشتگردوں نے

 ایک ماہ قبل اغوا کیا تھا۔مغرب اور آل سعود کے حمایت یافتہ تکفیریوں نے اعلان کیا ہے کہ شیخ بدر غزال کو دمشق کے مضافاتی علاقے مشرقی غوطہ کے قتل عام کے عوض قتل کیا گيا ہے۔ شیخ بدر غزال کی نشر کی گئي تصویروں میں ان کے بدن پر چاقو کے زخموں کےنشان ہیں۔ تکفیروں نے شیخ غزال کو ایک سو پچاس نھتے افراد کے ساتھ اغوا کیا تھا۔ ان کا تعلق علوی فرقے سے تھا۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ دھشتگردوں نے اقوام متحدہ کے تحقیقاتی وفد پرحملے کئےہیں جس میں ان کی گاڑی کو نقصان پھنچا ہے۔ اقوام متحدہ کا وفد شام میں کیمیاوی ھتھیاروں کے استعمال کے بارےمیں تحقیقات کرنے شام آیا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh