ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شام کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت کرتے ھوئے کھا ہے کہ شام کے خلاف جنگ میں
حصہ لینے کے لئے ترکی آمادہ ہے۔ ترکی کا کھنا ہے اگر سکیورٹی کونسل کسی اجماع پر بھی نہ پھنچے پھر بھی ترکی شام کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے لئے تیار ہے۔ واضح رھے کہ ترکی شام میں مسلح دھشت گردوں کی بھر پور حمایت کررھا ہے اور ترکی نے کبھی بھی فلسطینی عوام کی حمایت میں اسرائيل کے خلاف فوجی کارروائی دھمکی نھیں دی بلکہ ترکی کے اسرائيل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہیں۔