مصری فوج نے مصر کے پھلے جمھوری صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کا بعد معزول صدر مرسی اور دیگر اعلیٰ قیادت کو
حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہےجبکہ اخوان المسلمین کے ترجمان احمد عارف کا کھنا ہے کہ محمد مرسی اور ان کے نائب عصام الحداد کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاھم ان کا کھنا تھا کہ انھیں نھیں معلوم کہ انھیں کھاں رکھا گیا ہے جبکہ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مرسی کوپھلے ایک فوجی عمارت میں رکھاگیاتھااس کے بعد انھیں وزارت دفاع کی عمارت میں نظربندکردیاگیا ہے۔ لیکن اخوان المسلمین کے دیگر ذرائع کے مطابق مرسی کے دیگر ساتھی فوجی عمارت میں ھی نظر بندہیں۔
واضح رھے کہ فوج کے سربراہ عبدالفتاح السیسی نےکل یہ کھہ کر کہ محمد مرسی عوامی توقعات پورا اترنے میں ناکام رھے جمھوری حکومت کا تختہ الٹ دیا۔