ملت بحرین کے ساتھ یکجھتی کانفرنس میں آل خلیفہ کے ھاتھوں ملت بحرین کے خلاف زھریلی گيسوں کے استعمال کی بابت خبردار کیا گيا ہے۔
بیروت میں آج ملت بحرین کے ساتھ یکجھتی کانفرنس منعقد ھوئي جس میں شریک شخصیتوں نے آل خلیفہ کو ملت بحرین کےخلاف زھریلی گيسیں استعمال کرنے کی بابت خبردار کیا ہے۔ اس کانفرنس میں شریک افراد نے مطالبہ کیا کہ مظلوم بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ کے ھاتھوں استعمال کی گئي زھریلی گيسوں اور کیمیاوی مادوں کےبارے میں تحقیق کی جائے۔ اس کانفرنس نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہےکہ ملت بحرین کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پرجائزہ لیا جائے۔ آل خلیفہ کے کارندے ملت بحرین کے مظاھروں پر زھریلی گيسوں کے گولے داغتے ہیں جس سے دم گھٹ کردسیوں انقلابی شھید ھوچکےہیں۔
ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاھلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررھی ہے۔