www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

مصر کی عدلیہ کے سربراہ منصور عدلی نے مصر کے عبوری صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔ حلف کی تقریب میں مصری فوج کے

 سربراہ اور اپوزیشن لیڈر بھی موجود تھے۔
عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کی عدلیہ کے سربراہ منصور عدلی نے مصر کے عبوری صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔ حلف کی تقریب میں مصری فوج کے سربراہ السیسی اور اپوزیشن لیڈر بھی موجود تھے۔ سابق صدر مرسی کو وزارت دفاع کی عمارت میں بند کردیا گیا ہے اخوان المسلمین جماعت سے تعلق رکھنے والے صدر مرسی کی برطرفی پر مصری عوام کے ساتھ خلیجی عرب ریاستوں کے حکام نے بھی خوشی اور مسرت کا اظھار کیا ہے سعودی عرب اور امارات کے حکام نے اپنے پیغام میں مرسی کی معزولی اور مصری فوج کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اخوان المسلمین جماعت کو غیر قانونی جماعت قراردے رکھا ہے اور اس کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ ادھر اسرائیل نے مرسی کی برطرفی پر مایوسی اور تشویش کا اظھار کیا ہے اسرائیل کا کھنا ہے کہ مرسی نے غزہ سے اسرائيل پر راکٹ حملے رکوانے میں اھم کردار ادا کیا اور مرسی شیعہ اور سنیوں کے درمیان اختلافات ڈالنے کی زبردست مھارت رکھتے ہیں اور ایسے فرد کی برطرفی پر اسرائیل کو تشویش ہے ادھر امریکہ نے بھی صدر مرسی کی برطرفی پر تشویش کا اظھار کیا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh