www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

شام کی فوج نے مختلف علاقوں میں دھشتگردوں کےخلاف کارروائياں جاری رکھتے ھوئے درجنوں دھشتگردوں کوھلاک کیا ہے ۔ العالم کی رپورٹ کے

 مطابق شام کی فوج نے دمشق کے مضافات میں درجنوں دھشتگردوں کو ھلاک کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دمشق کے مضافات میں دھشتگردوں کے ھتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گيا۔ صوبہ حمص کے خالدیہ علاقے میں فوج نے دسیوں دھشتگردوں کوھلاک کیا ہے۔ ادھردھشتگردوں نے وزارت تعلیم کے سات کارکنوں کو گولی مار کر قتل کردیا ہے۔
ادھرسعودی عرب نے شام کے خلاف اپنی دشمنی جاری رکھتے ھوئے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہےکہ شام کے مخالف دھڑوں پر عائد اسلحہ جاتی پابندیاں ھٹانے کے فیصلے کو عملی شکل دے۔ مصر کے اخبار الیوم السابع کے مطابق آل سعود کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے یورپی یونین سے کھا ہےکہ شام میں سرگرم عمل باغیوں کو ھتھیار فراھم کرے۔
 

Add comment


Security code
Refresh