حزب اللہ لبنان کے ایک سینئر رھنما نے ملت فلسطین کے خلاف صھیونی حکومت کی حمایت پر مبنی بعض عرب ملکوں کے موقف کی مذمت کی ہے۔
حزب اللہ لبنان کی دینی کونسل کے سربراہ شیخ محمد یزبک نے آج بیروت میں ایک تقریب میں ملت فلسطین کے خلاف صھیونی حکومت کے مظالم پر عرب ملکوں کی خاموشی کی مذمت کی۔ انھوں نے کھا کہ عرب ممالک صھیونی حکومت کے بجائے شام کے خلاف بغض و کینہ نکال رھے ہیں۔ انھوں نے کھا کہ قطر میں شام مخالف کانفرنس کے بعد دھشتگردوں کے ھاتھوں نھتے عوام کے قتل عام اور ملک کی تباھی میں تیزی آئي ہے اور اس سے صاف واضح ھوگيا کہ شام میں تباھی پھیلانے والوں کا سرغنہ امریکہ ہے۔ شیخ محمد یزبک نے شھرصیدا میں امن قائم کرنے میں فوج کے کردار کوسراھا اور کھا کہ فوج نے صیدا میں صھیونی دھمکیوں کے مقابل اپے وطن کا دفاع کیا ہے۔شھر صیدا میں سعودی عرب اور قطر کا حمایت یافتہ وھابی دھشتگرد گروہ جس کا سرغنہ احمد اسیر تھا فتنے پھیلا رھا تھا جس کے خلاف فوج نے کاروائياں کرکے اس کے ٹھکانوں پر قبضہ کرلیا ہے۔