www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

سعودی عرب کے دارالحکومت میں انٹلجنس ھیڈکوارٹر کے پاس فائرنگ ھوئي ہےجس میں ایک سکوریٹی افسر زخمی اور ایک ھلاک ھوگيا ہے۔

جمعہ کی رات کو ھونے والی فائرنگ کے بعد سعودی عرب کی انٹلجنس نے بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسس کو گرفتار کرلیا ہے۔ فلسطین کےاخبار المنار کے مطابق ان جھڑپوں میں ایک سکیورٹی افسر ھلاک ھوگيا ہے۔ سعودی عرب نے عوامی تحریک کو کچلنے کے لئے سکیورٹی فورسز کو شدید اقدامات کے احکام جاری کئےہیں جن میں اب تک بھت سے افراد جاں بحق اور زخمی ھوئےہیں۔ شام میں سعودی عرب کی مداخلت سے بھی اس ملک میں مسائل پیدا ھورھےہیں کیونکہ شام میں لڑنے والے دھشتگردوں کے اھل خانہ نے حکومت پر دباو ڈالنا شروع کردیا ہے کہ ان کے بچوں کوواپس لایا جائے۔ سعودی عرب کے اسپانسر شدہ دھشتگرد نہ صرف شام میں بلکہ پاکستان، افغانستان، یمن، صومالیہ اورلبنان اور لیبیا میں سرگرم عمل ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh