لبنان کے شھر صیدا میں فوج نے عبرا کے علاقے میں آپریشن کرکے شر پسندانتھا پسند تکفیری عناصر کے کمپلیکس پرقبضہ کرکے انھیں
نکال باھر کیا ہے۔ المنار کی رپورٹ کے مطابق فوج کے آپریشن کے دوران تکفیری مسلح عناصر نے مزاحمت کی لیکن ان میں بعض کے زخمی ھونے کے بعد بقیہ فتنہ انگيز عناصر فرار ھوگئے۔
اس رپورٹ کے مطابق لبنانی فوج کے پندرہ جواں جان بحق ھوئے ہیں جبکہ دسیوں کے زخمی ھونے کی بھی خبر ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق انتھا پسند تکفیری عنصر شیخ اسیر گروہ کے بھی دسیوں افراد ھلاک اور زخمی ھوئے ہیں جن کا تعلق دیگر ملکوں سے ہے۔
عالم عرب میں میں شيخ فتنہ سے معروف شیخ اسیر کا کمانڈر عبدالرحمن شمندر بھی مارا گیا ہے جبکہ دھشتگرد گروہ جبھۃ النصرۃ کا دھشتگرد بلال بدر زخمی ھوا ہے۔
لبنانی فوج نے الاسیر کے دسیوں شر پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے جن کا تعلق دیگر ملکوں سے ہے۔
اناتولیا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شيخ فتنہ گروپ کے 60دھشتگرد عناصر کو ھلاک کردیا ہے۔ یاد رھے کہ سعد حریری کی امریکہ اور اسرائيل نواز پارٹی، ان فتنہ انگيز تکفیریوں کی حمایت کر رھی ہے۔
ادھر حزب اللہ لبنان نے شیخ الاسیر اور اس کے حامیوں کو وارننگ دی کے شر پسندی سے ھاتھ روک لیں۔ حزب اللہ کا کھنا ہے کہ شیخ فتنه کا بنیادی ھدف لبنان اور علاقے میں حزب اللہ کی طاقت کو کم کرنا ہے۔