www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

پاکستان کے پولیس ذرائع کے حوالے سے ایک نیوز ایجنسی نے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاهد کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

اسلام آباد میں ایک اعلی پولیس عھدیدار نے اپنا نام ظاهر نہ کئے جانے کی شرط پر بتایا ہے کہ گلگلت میں غیر ملکی سیاحوں پر قاتلانہ حملے کے بعد پاکستان کے ایک انتھائی حساس ادارے کے اھلکاروں نے اسلام آباد کے ایک ھائی سیکیور علاقے میں ایک بنگلے پر چھاپہ مار کر ذبیح اللہ مجاھد کو حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع کا کھنا ہے مذکورہ بنگله ایک غیر ملکی سفارتخانے کے ذریعے دو سال قبل رینٹ پر لیا گیاتھا۔
بتایا جاتا ہے کہ سینکڑوں افراد کے قتل اور بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرنے والے ذبیح اللہ مجاھد کے دو دیگر ساتھیوں اور ایک محافظ کو بھی گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا هے۔
بنگلے سے انتھائی حساس قسم کے مواصلاتی وسائل اور سیٹلائیٹ فون سیٹ اور لیپ ٹاپ کے علاوہ مختلف قسم کے ھتھیار بھی برامد ھوئے ہیں۔
طالبان ترجمان کی گرفتاری سے متعلق کسی باوثوق ذریعے سے تصدیق نھیں ھوسکی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh