فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 04 December 2024

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

س۶۰۹۔ کیا اھل سنت کی اقتداء میں نماز جائز ھے؟

ج۔ وحدت اسلامی کی خاطر ان کے پیچھے نما زجماعت پڑھنا جائز ھے۔

س۶۱۰۔ میں کرد نشین علاقہ میں ملازمت کرتا ھوں وھاں اھل سنت کے آئمہ جمعہ و جماعت کی اکثریت ھے۔ ان کی اقتداء کے سلسلے میں کیا حکم ھے؟ اور کیا ان کی غیبت جائز ھے؟

ج۔ ان کے ساتھ ان کی جماعت اور نماز جمعہ میں شرکت کرنے میں کوئی اشکال نھیں ھے اور غیبت سے پرھیز کرنا لازم ھے۔

س۶۱۱۔ اھل سنت کے ساتھ معاشرت اور ان کے ساتھ میل جول کی بنا پر نما زپنجگانہ میں شرکت کے دوران بعض موقعوں پر ھم بھی ان ھی کی طرح عمل کرتے ھیں مثلاً ھاتہ باندہ کر نما زپڑھنا اور اپنے وقت کی رعایت و پابندی نہ کرنا اور جانماز پر سجدہ کرنا، تو کیا ایسی نماز کا اعادہ کرنا ضروری ھے؟

ج۔ اگر اسلامی اتحاد ان تمام چیزوں کا تقاضا کرے تو ان کے ساتھ نما زپڑھنا صحیح اور کافی ھے یھاں تک کہ مصلے پر سجدہ وغیرہ میں بھی کوئی مضائقہ نھیں ھے ، لیکن ان کے ساتھ ھاتہ باندھنا جائز نھیںھے۔ مگر یہ کہ حالات اور ضرورت اس کا بھی تقاضا کریں۔

س۶۱۲۔ مکہ اور مدینہ میں ھم اھل سنت کے ساتھ نماز جماعت پڑھتے ھیں اور ایسا اس لئے کرتے ھیں کہ امام خمینی  ۺکا فتویٰ ھے۔اور بعض اوقات مسجد میں نماز کی فضیلت حاصل کرنے کی غرض سے ظھر و مغرب کی نما زکے بعد، عصر وعشاء کی نمازیں ھم اھل سنت کی مساجد میں سجدہ گاہ کے بغیر فرادیٰ پڑھتے ھیں ، ان نمازوں کا کیا حکم ھے؟

ج۔ مذکورہ فرض میں نماز صحیح ھے۔

س۶۱۳۔ ھم شیعہ دوسرے شھروں میں اھل سنت کی نماز میں کیسے شرکت کریں جبکہ وہ ھاتہ باندہ کر نماز پڑھتے ھیں؟ اور کیا ان کی طرح ھاتہ باندھنا ھمارے اوپر واجب ھے یا ھم ھاتہ باندھے بغیر نماز پڑھیں؟

ج۔ اگر اسلامی اتحاد کی رعایت مقصود ھو تو اھل سنت کی اقتداء جائز ھے اور ان کے ساتھ نما زپڑھنا صحیح و کافی ھے، لیکن نماز میں ھاتہ باندھنا واجب نھیں ھے بلکہ جائز بھی نھیں ھے مگر یہ کہ وھاں حالات اسی کے متقاضی ھوں۔

س۶۱۴۔ اھل سنت کی نماز جماعت میں شرکت کے وقت قیام کی حالت میں دونوں طرف کھڑے ھوئے اشخاص کے پیروں کی چھوٹی انگلی سے انگلی ملانے کاکیا حکم ھے جبکہ وہ اس کو لازم سمجھتے ھیں؟

ج۔ یہ واجب نھیں ھے ، لیکن اگر ایسا کرے تو اس سے نماز کی صحت متاثر نھیں ھوتی۔

س۶۱۵۔ اھل سنت وقت اذان مغرب سے قبل ھی مغرب کی نما زپڑھتے ھیں کیا حج کے زمانہ میں یا اس کے علاوہ ھمارے لئے ان کی اقتداء کرنا اور اس نما زپر اکتفاء کرنا صحیح ھے؟

ج۔ یہ معلوم نھیں ھے کہ وہ وقت سے پھلے نماز پڑھتے ھیں لیکن اگر مکلف کے لئے وقت ثابت نہ ھوا ھو تو اس کا نما زمیں شامل ھونا صحیح نھیں ھے ھاں اگر اسلامی اتحاد مقصود ھو تو اس وقت ان کے ساتھ نماز پڑھنے اوراس پر اکتفاء کرنے میں کوئی مانع نھیں ھے۔

Add comment


Security code
Refresh