www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

104724
نام و نسب:
اسم گرامی : محمد
لقب: مصطفی
کنیت: ابو القاسم
والد کا نام: عبد اللہ
والدہ کانام : آمنہ بنت وھب
تاریخ ولادت : ۱۷ / ربیع الاول ۱ ء عام الفیل ۶۲۲ ء عیسوی
تاریخ بعثت: ۲۷ /رجب (چالیس سال کی عمر میں) ۔
تاریخ ھجرت : ماہ ربیع الاول بعثت کے ۱۳/ سال بعد ۔
مدت نبوت : ۲۳ / سال ( ۱۳/سال مکّہ میں ، ۱۰ / سال مدینہ میں )
عمر مبارک : ۶۳/ سال
تاریخ شھادت : ۲۸ صفر ۱۱
مزار مقدس : مدینہ منورہ آنحضرت کے اپنے گھر میں ۔
اولاد کی تعداد : ۳/ بیٹے ، ۴ بیٹیاں
بیٹوں کے نام : ( ۱) قاسم (۲) عبد اللہ (۳) ابراھیم
بیٹی کا نام: فاطمہ زھرا (ع)
بیویاں : ۱۵
انگوٹھی کے نگینے کا نقش :اشھد ان لا الہ الا اللہ و اشھد انّ محمداً رسول اللہ
علم حاصل کرنے کی فضیلت
جو کوئی بھی اس راستے پر چلے کہ جس پر علم حاصل کرے خداوند عالم اس راستے کو جنت کی طرف لے جاتا ھے- عالم کو عابد پر وھی برتری حاصل ھے جو چودھویں کے چاند کو باقی ستاروں پر-
ایرانیوں کا دین کو تلاش کرنا
اگر دین ثریا پر پھنچ جائے تو سر زمین فارس سے ایک آدمی یا یہ فرمایا کہ اھل فارس میں سے ایک آدمی اسے پا لے گا-
ایرانیوں کا ایمان خواہ ھونا
جب سورہ جمعہ پیغمبر اکرم(ص) پر نازل ھوئی اور پیغمبر نے "وآخرین منھم لما یلحقو ابھم" کی تلاوت فرمائی تو ایک شخص نے پوچھا: یا رسول اللہ! اس آیت سے کون لوگ مراد ھیں؟ رسول خدا(ص) نے کوئی جواب نہ دیا۔ اس شخص نے دو تین مرتبہ سوال کو دھرایا، راوی کھتا ھے کہ سلمان فارسی ھمارے درمیان بیٹھے تھے، پیغمبر(ص) نے ان کے ھاتہ کو ان کے کاندھے پر رکھا پھر فرمایا: اگر ایمان ستارہ ثریا پر پھنچ جائے تو ان کی سر زمین کے رھنے والے لوگ اسے حاصل کر لیں گے۔
مستحق شفاعت
میں قیامت کے دن چار قسم کے لوگوں کی شفاعت کروں گا-
-1 میرے اھل بیت کی مدد کرنے والوں کی-
-2 میرے اھل بیت کی مشکل و مصیبت کے وقت حاجت روائی کرنے والوں کی-
-3 میرے اھل بیت سے دل و زبان سے محبت کرنے والوں کی-
-4 میرے اھل بیت کا دست و عمل سے دفاع کرنے والوں کی-
اعمال کی قبولیت کا معیار
خدا کے نزدیک کوئی بات قبول نھیں کی جائے گی مگر یہ کہ اس کے ساتھ عمل بھی ھو، کوئی بات و عمل قبول نھیں کیا جائے گا جب تک نیت خالص نہ ھو بات، عمل اور نیت قبول نھیں ھو گی جب تک کہ سنت کے مطابق نہ ھو-
جنتی صفات
کیا تم لوگوں کو اس شخص کے بارے میں نہ بتاؤں کہ جس پر قیامت کی آگ حرام ھو گی؟ سب کھنے لگے جی ھاں اے رسول! آپ(ص) نے فرمایا کہ وہ جو متین، گرم خون والا، مزاج کا نرم اور مھربان ھو-
ظالم کی علامات
ظالم کی چار نشانیاں ھیں:
-1 اپنے سے بڑے افسر کی نافرمانی کر کے ظلم کرتا ھے-
-2 اپنے ملازم پر سختی سے حکم کر کے ظلم کرتا ھے-
-3 حق کا دشمن ھوتا ھے-
-4 آشکارا ظلم کرتا ھے-
علوم دینیہ کے شعبہ جات
جان لو کہ علم دین تین چیزوں پر مشتمل ھے اور اس کے علاوہ فضل ھے-
-1 آیت محکمہ (یعنی اصول دین (
-2 فریضہ عادلہ (یعنی علم اخلاق(
-3 سنت قائمہ (یعنی احکام شریعت (
نااھل کا فتویٰ
اگر کوئی بغیر علمی صلاحیت کے فتویٰ دے تو وہ اپنے آپ کو ھلاک کرتا ھے اور دوسروں کو بھی ھلاکت میں ڈالتا ھے-
حقیقی روزہ
روزہ دار جب تک اپنے مسلمان بھائی کی غیبت نہ کرے، مسلسل عبادت میں ھے اگرچہ بستر ھی پرکیوں نہ لیٹارھے-
رمضان المبارک کی فضیلت
رمضان المبارک خداوند کا پسندیدہ مھینہ ھے، یہ وہ مھینہ ھے جس میں نیکیاں دو برابر ھو جاتی ھیں اور برائیاں مٹ جاتی ھیں- یہ برکت کا مھینہ، خدا کی طرف لوٹ جانے کا مھینہ، گناھوں سے توبہ کا مھینہ، مغفرت کا مھینہ، دوزخ کی آگ سے آزادی کا مھینہ اور جنت حاصل کا مھینہ ھے-
ھوشیار رھو، اس مھینہ میں حرام سے پرھیز کرو اور قرآن کو زیادہ پڑھو-
صابر کی علامات
صابر کی تین علامتیں ھیں:
-1 سست نہ ھو-
-2 جلدغمگین نہ ھو-
-3 خدا وند عزوجل سے شکوہ نہ کرے-
کیونکہ جب سست ھو گا تو حق کو ضائع کردے گا-
جب غمگین ھو گا تو خدا کا شکر نھیں بجا لائے گا-
جب خدا سے شکایت کرے گا تو اس کا مطلب یہ ھو گاکہ اس کی نافرمانی کی ھے-
بدترین جھنمی
بے شک اھل جھنم عالم بے عمل کی بدبو سے ناراحت رھیں گے اور اھل دوزخ میں سے اس شخص کی پشیمانی زیادہ ھے جو دنیا میں لوگوں کو خدا کی طرف بلاتا ھے اور وہ اسے قبول کرتے ھوئے جنت میں جائیں گے لیکن خود دعوت کرنے والا اپنی بے عملی کی وجہ سے جھنم میں پھینک دیا جائے گا-
دنیا پرست عالم
خداوند عالم نے حضرت داؤد علیہ السلام سے فرمایا کہ میرے اور اپنے درمیان دنیا پرست علماء کو واسطہ قرار نہ دینا کیونکہ وہ تمھیں میری دوستی کے راستے سے دور کر دے گا کیونکہ وہ خدا پرست لوگوں کو لوٹتے ھیں اور کم سے کم کام میرا ان کے ساتھ یہ ھے کہ اپنی مناجات کی لذت کو ان سے چھین لیتا ھوں-
یقین کا نتیجہ
اگر تم لوگ آخرت کے خیر و شر پر دنیا کے یقین کی طرح یقین رکھتے تو آخرت کا ھی انتخاب کرتے-
قیامت کے پھلے سوال
قیامت کے دن کوئی شخص ایک قدم بھی نھیں اٹھا سکے گا جب تک اس سے یہ چار سوالات نہ پوچھ لئے جائیں:
-1 اپنی عمر (زندگی) کو کیسےگزارا-
-2اپنی جوانی کو کن کاموں میں استعمال کیا-
-3 اپنے مال کو کھاں سے حاصل کیا اور اسے کھاں خرچ کیا-
-4 آخری سوال میرے اھل بیت کی محبت کے بارے میں کیا جائے گا۔
مضبوطی عمل
پیغمبراکرم(ص) نے جب مضبوطی کے ساتھ سعد بن معاذ کی قبر کو ڈھانپا اور فرمایا کہ میں جانتا ھوں کہ بالآخر قبر گر جائے گی اور اس کا نظم و ضبط درھم برھم ھو جائے گا لیکن خدا اس بندے کو پسند کرتا ھے کہ جو ھر کام کو مضبوطی کے ساتھ بجا لاتا ھے-
غفلت وبیداری
لوگ سورھے ھیں جب مر جائیں گے تو بیدار ھوںگے-
نیک اعمال کا ثواب
اگر کوئی سات چیزوں کو انجام دے تو موت کے بعد اسے سات چیزیں ملیں گی:
-1 جس نے کسی پودے کو لگایا ھو-
-2 کنواں کھودا ھو-
-3 نھر کھودی ھو -
-4 مسجد کو بنوایا ھو-
-5 قرآن کو لکھا ھو-
-6 کسی علم کو ایجاد کیا ھو-
-7 نیک اولاد کو چھوڑا ھو کہ جو اس کے لئے طلب استغفار کریں-
سعادت مند
خوش نصیب ھے وہ شخص جس کا عیب اسے اپنے مومن بھائی کے عیب سے روکے۔ خوش نصیب ھے وہ شخص کہ جو اخراجات میں میانہ روی اختیار کرے اور خرچ سے زیادہ کوبخش دے اور فضول اور بے ھودہ گفتگو سے پرھیز کرے-
آل محمد(ص) سے محبت
جو آل محمدکی محبت میں مرے و ہ شھادت کی موت مرا-
-1 جان لو کہ جو آل محمدکی محبت میں مرا معاف ھو کر مرا-
-2 جان لو کہ جو آل محمدکی محبت میں مرا وہ توبہ کرنے والا ھو کر مرا-
-3 جان لو کہ جو آل محمدکی محبت میں مرا ایمان کامل کے ساتھ مرا-
-4 جان لو کہ جو آل محمد کی دشمنی میں مرا قیامت کے دن جب اٹھے گا تو اس کی پیشانی پر لکھا ھو گا کہ یہ خدا کی رحمت سے مایوس ھے-
-5 جان لو کہ جو آل محمد کی دشمنی میں مرا وہ جنت کی خوشبو نھیں سونگھ سکے گا-
اذیت دینے والے مرد و عورت کی سزا
جو عورت بھی زبان کے ساتھ اپنے شوھر کو اذیت پھنچائے تو خداوندِ عالم اس کے نیک کام کی کسی نیکی یا صلہ کو قبول نھیں کرتا جب تک کہ شوھر راضی نہ ھو جائے- اگرچہ وہ دنوں میں روزہ رکھے اور راتوں کو عبادت کرے یا ایسی عورت سب سے پھلے جھنم میں داخل ھو گی، اسی طرح اگر مرد بھی عورت پر ظلم کرے تو اس کا انجام بھی ایسا ھی ھو گا-
شوھر کےساتھ بدمزاج عورت کی سزا
جو عورت اپنے شوھر کی خدمت نہ کرے اور ایسے کام پر مجبور کرے کہ جس کی وہ طاقت نہ رکھتا ھو تو اس کا کوئی نیک کام قبول نھیں ھوتا اور روز قیامت خدا حالت غضب میں اس سےملاقات کرےگا-
قیامت کے دن سب سے پھلا حساب
قیامت کے دن سب سے پھلے ناحق بھنے والے خون کا حساب ھو گا-
بے رحمی
شب معراج ایک عورت کو دیکھا کہ جو عذاب میں مبتلا ھے، اس کے گناہ کے بارے میں پوچھا جواب ملا اس نے بلّی کو مضبوطی سے باندہ رکھا تھا اور اسے کھانے پینے کو کوئی چیز نھیں دیتی تھی اور نہ ھی اسے آزاد کرتی تھی کہ خود جا کرکوئی چیز کھائے پیئے اور وہ اسی حالت میں مر گئی، خداوند عالم نے اس گناہ کے بدلے اسے یہ سزا دی ھے-
اسی طرح ایک بدکار عورت کو دیکھا، اس کے بارے میں پوچھا، جواب ملا کہ یہ عورت ایک کتے کے قریب سے گزری جس کی زبان شدت پیاس سے باھر نکلی ھوئی تھی، اس نے اپنے دوپٹے کو کنویں میں ڈالا اور نچوڑ کر اسے پانی پلایا، خداوند متعال نے اس کام کے بدلے اس کے گناہ کو معاف کر دیا-

بغیر خلوص کے اعمال کا قبول نہ ھونا
جب قیامت کا دن ھو گا تو آواز دینے والے کی آواز کو سب سن رھے ھوں گے، کھاں ھیں وہ لوگ جو خدا کی عبادت کرتے ھیں؟ اٹھو اور اپنے اجر کو ان سے لے لو جن کے لئے کام کرتے تھے کیوں کہ میں اس عمل کو جس میں دنیا یا اھل دنیا کی کوئی چیز ملی ھوئی ھو قبول نھیں کرتا-
دنیا کا طلب کرنا اعمال کے خبط ھونے کا عنصر
قیامت کے دن ایک گروہ کو حساب کے لئے لایا جائے گا جس کے نیک اعمال پھاڑوں کے مانند بکھرے ھوئے ھوں گے،حکم دیا جائے گااس گروہ کو آگ میں ڈال دو، صحابہ کھیں گے کہ یا رسول اللہ کیا یہ نماز نھیں پڑھتے تھے؟آپ فرمائیں گے کہ نماز پڑھتے تھے، روزہ رکھتے تھے ،راتوں کو عبادت کرتے تھے لیکن جیسےھی دنیا کی کوئی چیز ان کے لئے پیش ھوتی تھی جلدی سے اس تک خود کو پھنچادیا کرتےتھے-
محبوب کےساتھ حشر و نشر
(قیامت کے دن) جس کو انسان پسند کرتا ھے اسی کے ساتھ ھو گا۔
اھل بیت علیہ السّلام سے دوستی
جو چاھتا ھے کہ مجھ جیسی زندگی بسر کرے اور میری طرح اسے موت آئے اور میرے پروردگار نے بھشت میں جو باغ بنایا ھے اس میں جگہ حاصل کرے تو میرے بعد علی سے دوستی رکھے اور میرے بعدائمہ کی اقتداء کرے کہ وہ میری عترت ھیں اور میری طینت سے خلق کئے گئے ھیں اور میری فھم و فراست سے بھرہ مند ھیں - افسوس میری امت کے اس گروہ پر کہ جو ان کی برتری کا انکار کرے گا اور میرے ساتھ ان کی قرابت کو منقطع کرے گا خداوند عالم میری شفاعت کو اس کے شامل حال نھیں کرے گا-
ولایت علی علیہ السّلام اعمال کی قبولیت کی شرط
اس ذات کی قسم جس نے مجھے برحق نبی مبعوث کیا اگر تم سے کوئی شخص پھاڑوں کے برابر اعمال لے کر قیامت کے دن حاضر ھو اور ولایت علی علیہ السّلام نہ رکھتا ھو تو خداوند منان اسے جھنم کی آگ میں ڈال دے گا-
مریض کا اجر
جب مسلمان بیمار ھوتا ھے تو خداوند عالم اسی طرح جیسے وہ سلامتی کی حالت میں نیکیاں بجا لاتا تھا اس کی نیکیاں لکھتا ھے اور اس کے گناھوں کو درخت کے پتوں کے جھڑنے کی طرح ختم کر دیتا ھے-
مسلمان کی ذمہ داری
جو بھی صبح کو اٹھے اور مسلمانوں کے امورسے متعلق نہ سوچے تو وہ مسلمان نھیں ھے ۔
بھت بڑی خیانت
مسلمانوں میں سے جوبھی آگے بڑھے اور یہ جانتا ھو کہ اس سے افضل و بھتر ان کے درمیان ھے اس نے خدا، رسول اور تمام مسلمانوں کے ساتھ بھت بڑی خیانت کی ھے-
ھدایت
پیغمبر اکرم(ص) نے حضرت علی علیہ السّلام کو خطاب کرتے ھوئے فرمایا: تمھارے وسیلہ سے خدا کا کسی شخص کو ھدایت دینا اس پر سورج کے چمکنے سے بھتر ھے-
آخر زمان کے لوگ
لوگوں پر ایک ایسا وقت آئے گا جب دنیا کی لالچ میں ان کے باطن پلید (نجس) اور ظاھر خوبصورت ھوں گے اور خداوند کی پسندیدہ چیز سے محبت نھیں کریں گے، خدا کا خوف ان کے دلوں میں نھیں رھے گا، خدا ان سب کو سخت عذاب سے دوچار کرے گا پس اگر وہ ڈوبتے ھوئے شخص کی طرح دعا کریں گے تب بھی ان کی دعا مستجاب نہ ھو گی-

Add comment


Security code
Refresh