www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

امام خميني(قدس سرہ) ھميشہ انسان اور خدا كے رابطہ كے بارے ميں تاكيدكرتے تهے۔امام خميني(قدس سرہ) ايك ايسے دانشمند تهے

 كہ جو منحصر بہ فرد تهے۔ امام خميني(قدس سرہ) دور حاضر كي مادي پرست دنيا ميں اخلاق اور معنويت كے پرچمدار تهے۔ امام خميني(قدس سرہ) نے اسلام كي ضرورت كو دنيا ميں زندہ كيا۔امام خميني(قدس سرہ) نے دين كے راستے كا انتخاب كيا آپ انسان اور اس كي روح كا عقيدہ ركهتے تهے.
پروفيسر رفيق علي اف كھتے ہيں كہ امام خميني(قدس سرہ) آخري دوصدي ميں عالم اسلام كي ايك بزرگ شخصيت ہيں كہ جنهوں نے ايك مفكر، سياست داں،عالم اور صاحب نظر ھونے كے عنوان سے جمهوري اسلامي كے لايحہ عمل كو تيار كيا اور اس كو ايراني قوم كے جوش و خروش كے ذريعہ شھنشاھي نظام كي جگہ قرار ديا۔ اس ميں كوئی شك نھيں ہے كہ ھم ايرانيوں كي نگاہ ميں امام ختميني(قدس سرہ) كا ايك خاص مقام ہے ،كيوں كہ امام خميني(قدس سرہ) ھمارے صرف سياسي قائد نھيں تهے بلكہ آپ ھمارے ديني اور الھي رھنما بهي تهے آپ وہ شخصيت تهے كہ جسے دوست و دشمن سب چاھتے تهے اور مستضعفين كے دلوں ميں آپ كا خاص مقام تها آپ كسي بات كي نصيحت كرنے سے پھلے خود اس پر عمل كرتے تهے آپ كي رھبري نے ايرانيوں كے زخمي غرور كے لئے مرحم كا كام كيااور ان كي عزت اور احترام اور خود اعتمادي واپس آگئي جتنا آپ كے بارے ميں كھا جائے كم ہے آپ پايداري،تقوي اور بھادري كا نمونہ تهے۔دلچسپ ہے كہ آپ كے سلسلہ ميں دنيا كے دانشمندوں كے نظريات سے آشنا ھوں۔
روس كے ايك قلمكار:
امام خميني(قدس سرہ) ھميشہ انسان اور خدا كے رابطہ كے بارے ميں تاكيدكرتے تهے۔
روس كے فڈريشن كے سكريٹري كھتے ہیں كہ امام خميني(قدس سرہ) دور حاضر كے سياسي قائدين كے بر خلاف، كہ جو مختلف زمينوں ميں سے كسي ايك خاص سياسي ،اقتصادي، سماجي ،ديني اور حقوقي زمینہ ميں استعداد ركهتے ہيں ،آپ ان تمام زمينوں ميں استعداد ركهتے تهے
پروفيسر ميخاييل لمشف مزيد فرماتے ہيں كہ امام خميني(قدس سرہ) نے سياست كو دين كا جزو لا ينفك قرار ديا اور اپنے ديني اور الھي ارادہ كے ساته ظلم كے مقابلہ ميں كهڑے ھوگئے۔وہ کھتے ہيں كہ امام راحل(قدس سرہ) نے معاشرہ كي سماجي اور سياسي زندگي كے مختلف حصوں ميں اسلام كو انقلابي تبديليوں ميں ايك بنيادي سبب اور انساني اقدار كا حامي قرار ديا۔ انهوں نے اس نكتہ كي طرف اشارہ كرتے ھوئے كہ امام خميني(قدس سرہ) كي پوري كوشش يہ تهي كہ بيگانہ افكار سے دوري اختيار كريں،كھا:امام خميني(قدس سرہ)ھميشہ انسان اور خدا كے نہ ٹوٹنے والے رابطہ پر تاكيد كرتے تهے آپ نے جوانوں كو عقل اور جذبات كے منبع كے عنوان سے حقيقي اسلام سے جوڑا اور ان كو انحراف سے نجات دي۔
ميخاييل لمشف كا کھنا ہے كہ بين الاقوامي نقطہ نظر سے امام كي فكر عالم اسلام پر چها گئي اور آپ اسلام كے سخت دشمن اسرائيل اور امريكا كے مقابلہ ميں كهڑے ھوگئے اور آپ نے ثابت كرديا كے ايران كا اسلامي انقلاب روس اور فرانس كے انقلاب سے الگ ہے اس نے تاكيد كي كہ امام خميني(قدس سرہ) نے اسلام كي جاودانہ تعليمات اور اقدار كي پيروي كرتے ھوئے لوگوں كو ان كي سماجي موقعيت كو مد نظر نہ ركهتے ھوئے برابر سمجها اور ان كے درميان صلح وبرابري اور ان كي آسائش كو اپنا ھدف قرار ديا۔
مفتي كرواسي:
امام خميني(قدس سرہ) صدي كے عظيم مصلح مفتي كرواسي نے امام خميني(قدس سرہ) كو آخري صدي ميں اسلام اور معاشرہ كے آزادي طلب لوگوں كے درميان عظيم مصلح كے طور پر ياد كيا شفكو عمر بشيچ نے جمهوري اسلامي ايران كے خبر نگار سے گفتگو كرتے ھوے كھا كہ امام خميني(قدس سرہ) كا پورے عالم اسلام اور دنيا ميں ايك خاص احترام ہے امام خميني(قدس سرہ) كي فكر فقط مسلمانوں كي بيداري كا سب نہيں بني بلكہ آپ نے دوسرے اديان كے پيروں كو بهي سماج ميں دين كے اھم كردار كے بارے ميں سوچنے پر مجبور كرديا۔.
وہ كھتا ہے كہ امام خميني(قدس سرہ) كا انقلاب تاريخ كے اس دور ميں واقع ھوا كہ جب لوگ دين كو ناكارآمد سمجهتے تهے ليكن ايران كے اسلامي انقلاب نے اس نظريہ پر خط بطلان كهينچ ديا اور دين كو پھلے سے زيادہ كار آمد تر كرديا۔مفتي كرواسي نے آخر ميں كھا كہ امام خميني(قدس سرہ) كے انتقال كو چند سال گذرنے كے باوجود دنيا ميں آج بهي آپ كے افكار كے قدرداں اور موافق موجود ہيں لھذا تمام اديان الھي كے پيروں كو چاھيئے كہ وہ آخري صدي كے عظيم مصلح يعني امام خميني(قدس سرہ) كي قدر كريں۔
آذربائيجان كا ايك دانشمند :
امام خميني(قدس سرہ) ايك ايسے دانشمند تهے كہ جو منحصر بہ فرد تهے
جمهوري آذربائيجان كے تحقيقاتي مركز كے رئيس نے امام خميني(قدس سرہ) كو ايك صاحب نظر اور منحصر بہ فرد دانشمند كے عنوان سے ياد كيا پروفيسر رفيق علي اف نے جمهوري اسلامي كے خبر نگار سے گفتگو كرتے ھوئے كھا كہ امام خميني(قدس سرہ) نے اپني حكيمانہ رھبري اور ايران ميں انقلاب اسلامي كي كاميابي كے ذريعہ ان لوگوں كے دعوے كو كہ جو دين كو تخريبي عامل كے عنوان سے پھچنواتے تهے غلط ثابت كرديا اور اسلام كو ايك تعميري مذھب اور اخلاقي اقدار اور صلح و عدالت پر مشتمل مذھب كے عنوان سے دنيا كے سامنے پيش كيا جمهوري آذربائيجان كے تحقيقاتي مركز كے رئيس نے كھا كہ ايران ميں انقلاب اسلامي كي كاميابي اور اس ملك ميں اسلامي قانون كے نافذ ھونے كے بعد پڑوسي ممالك من جملہ آذربائيجان، قفقاز شمالي اور مشرق وسطي بهي اس انقلاب كي بركت سے بھرہ مند ھوئے وہ كھتا ہے كہ اسلامي انقلاب كے اثرات جلدي ھي پوري دنيا پر ظاھر ھوگئے اور ان اثرات نے پوري دنيا كي بيداري ميں مناسب شرائط مھيا كئے پروفيسر رفيق علي اف كھتے ہيں كہ امام خميني(قدس سرہ) آخري دوصدي ميں عالم اسلام كي ايك بزرگ شخصيت ہيں كہ جنهوں نے ايك مفكر، سياست داں،عالم اور صاحب نظر ھونے كے عنوان سے جمهوري اسلامي كے لايحہ عمل كو تيار كيا اور اس كو ايراني قوم كے جوش و خروش كے ذريعہ شھنشاھي نظام كي جگہ قرار ديا۔
مليشيا كي ايك اھم شخصيت:
امام خميني(قدس سرہ) دور حاضر كي مادي پرست دنيا ميں اخلاق اور معنويت كے پرچمدار تهے
ڈاكٹر چاندرا مظفر مليشيا كي عدالت ملي پارٹي كے سربراہ نے كھا كہ امام خميني(قدس سرہ) نے جس معاشرہ ميں مادي گري سماج كا جزو لا ينفك تهي ،اخلاق اور معنوي اقدار كے چھرہ كو ظاھر كيا مليشيا كي يونيورسٹي كے اس استاد اور سرگرم سياستداں نے كھا كہ امام خميني(قدس سرہ) كو بيسوي صدي كے عظيم قائد كے طور پر ياد كيا جاے گا كيوں كہ آپ وہ تنھا رھبر ہيں كہ جس نے بيسوي صدي ميں اسلامي انقلاب برپا كيا۔چاندرا مظفر كہ جو مليشيا كي عدالت ملي پارٹي كے سربراہ بهي ہيں عدالت كے تحفظ ميں امام خميني(قدس سرہ) كے اھم كردار كا ذكر كرتے ھوے كھتے ہيں كہ امام خميني(قدس سرہ) ايك عظيم رھبر تهے كہ جنهوں نے اپني كوششوں سے عالم اسلام ميں اپنا خاص مقام بنايا۔
كولنمبيا كے ايك قلمكار:
امام خميني(قدس سرہ) نے اسلام كي ضرورت كو دنيا ميں زندہ كيا
حوليان زاپاتا،محقق، اھل قلم اور كلنمبيا كے اسلامي كلچر كے مركز كے سربراہ نے كھا: بيسوي صدي ميں دنيا ميں تين اھم شخصيتيں مطرح ھوئيں جو تمام سياسي معاشروں ميں سياست مدار حضرات كي توجہ كا مركز بنيں ان ميں سے ايك گاندهي دوسرے يحيي واتيكان كے لوگوں كے قائد اور تييسرے امام خميني(قدس سرہ) ہيں ان تينوں ميں جس كا كلچر اور باتيں لوگوں پر اثر انداز ھوئيں وہ امام خميني(قدس سرہ) ہيں امام خميني(قدس سرہ) مسلمانوں كے قائد اور وہ آزاد انسان تهے كہ جنهوں نے ايك قيام كے ذريعہ اسلام كو ايران جيسے وسيع ملك ميں پهيلايا اور اسلام كي ضرورت كو دنيا ميں زندہ كيا۔امام خميني(قدس سرہ) اسلامي حكومت كے سايہ ميں اپني درايت اور تدبير سے قائدين عالم كے لئے نموئہ عمل بن گئے۔
قرقيزستان يونيورسٹي كے ايك استاد:
امام خميني(قدس سرہ) نے دين كے راستے كا انتخاب كيا آپ انسان اور اس كي روح كا عقيدہ ركهتے تهے
ساويت بيك تاكتامشيف قرقيزي يونيورسٹي ميں فيزيك كے پروفيسر معتقد ہيں كے امام خميني(قدس سرہ) ايك عظيم قائد ہيں انهوں نے جديد نظريات كو پيش كيا اور انهوں نے اس زمانے ميں دين كو سماج كي ھدايت اور قيادت كے ميدان ميں داخل كيا اور اس كي ان طاقتوں كو كہ جو دنيا والوں كے سامنے نا آشنا تهي استعمال كيا اور انهيں زندہ كيا۔ اس نكتہ كي توضيح ميں يہ كھہ سكتے ہيں كہ امام خميني(قدس سرہ) نے انقلاب اسلامي كے لئے بھترين وقت كا انتخاب كيا۔ جس وقت دنيا ميں سرمايہ دارانہ نظام كے ستون لرز رھے تهے اور كميونيزم اور سوشليزم سماج كے امور چلانے ميں ناكام تهے۔ اس دور ميں امام خميني(قدس سرہ) كي شخصيت ايك منفرد اور مستثني شخصيت تهي۔نہ آپ نے سرمايہ دارانہ نظام كے راستہ كو انتخاب كيا اور نہ ھي ماركسيزم اور كميونزم جيسے نظاموں كے كهوكهلے پن كے سلسلے ميں اپنے اعتقاد و ايمان كو ذرہ برابر كم ھونے ديا۔آپ كي راہ ايك منفرد راہ تهي كہ جس كي عمر بشريت كي عمر كے برابر تهي آپ نے دين كے راستے كا انتخاب كيا اور اسلام كو وسيلہ بنايا۔ آپ انسان اور اس كي روح كي وسعت كا عقيدہ ركهتے تهے۔ آپ انسان كو فرزند طبيعت كي طرح سمجهتے تهے اور ان كے درميان صرف ديني ايمان كو ايك دوسرے پر برتري كا ذريعہ سمجهتے تهے۔
 

Add comment


Security code
Refresh