www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

748822

۲۱سوال: کیا ایک ساتھ کئی لوگ میت کے لیے نماز اور روزہ رکھ سکتے ہیں؟ (مثلا ۱۰ سال کے لیے ۵ لوگ دو دو سال کا ایک ساتھ رکھیں)
جواب: رکھ سکتے ہیں ترتیب ضروری نھیں ہے۔
۲۲سوال: میں ۱۷ سالہ جوان ھوں، میری آنکھیں ۱۱ درجہ سے زیادہ کمزور ہیں، کیا روزہ رکھنا میرے لیے واجب ہے؟
جواب: اگر نقصان اور مرض بڑھ جانے کا خطرہ ھو تو روزہ واجب نھیں ہے۔
۲۳سوال: کیا سگریٹ پینے سے روزہ باطل ھو جاتا ہے؟
جواب: ھاں، احتیاط واجب کی بناء پر روزہ باطل ھوجاتا ہے۔
۲۴سوال: ماہ مبارک رمضان میں جان بوجھ کر تھوک پینے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اس سے روزہ باطل نھیں ھوتا۔
۲۵سوال: یوروپ کی مسلمان شیعہ خواتین بعض توھین سے بچنے کے لیے اسکارف نھیں باندھتیں مگر روزہ رکھتی ہیں، کیا شرعی اعتبار سے روزہ قبول ہے یا نھیں؟
جواب: روزہ صحیح ہے۔
۲۶سوال: میں اسٹوڈنٹ ھوں اور امریکہ میں پڑھتا ھوں، ماہ مبارک رمضان کی وجہ سے ایک سوال پیش آتا رھتا ہے وہ یہ ہے کہ اکثر اوقات وسائل کی کمی اور وقت کی تنگی کے سبب گھر سے باھر افطار کرنے پر مجبور ھو جاتا ھوں، مسئلہ یہ ہے کہ ان ریسورینٹ میں جو مرغ اور گوشت استعمال ھوتا ہے وہ شرعی طریقے سے ذبح نھیں ھوتا ہے، میرے لیے کیا حکم ہے اور راہ حل کیا ہے؟
جواب: ان کے کھانے سے روزہ باطل نھیں ھوتا مگر ان کا کھانا حرام ہے اور آپ کا منھ اور وہ چیزیں جن سے وہ مس ھونگی نجس ھو جائیں گی۔
۲۷سوال: کیا ننگے فوٹو دیکھنا اور فحش موضوع پر چیٹ کرنا، روزہ کو باطل کر دیتا ہے؟
جواب: خود یہ کام حرام ہے لیکن روزہ باطل نھیں ھوتا۔
۲۸سوال: روزے کی حالت میں آنکھ اور کان میں دوا ڈالنے کا کیا حکم حکم ہے؟
جواب: آنکھ اور کان میں اگر اس کا ذایٔقہ یا بو حلق تک پھونچے تو حرج نھیں ہے۔
۲۹سوال: طلاب دینی و غیر دینی جو حصول علم کے لیے دوسرے شھروں کا سفر کرتے ہیں، ان کے نماز اور روزے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر بطور متوسط مھینے میں ۱۰ دن سفر کرتے ہیں تو انھیں ھر سفر میں نماز پوری پڑھنی چاھیے اور روزہ رکھنا چاھیے اور اگر جھاں پڑھتے ہیں وھاں دو سال رکنے کا قصد ھو تو وہ ان کی قیام گاہ (وطن کے حکم میں ہے) ہے وھاں نماز پوری اور روزہ رکھنا چاھیے،لیکن بنا بر احتیاط واجب شروع کے ۲ ھفتے احتیاط کرے پوری نماز پڑھے اور قصر بھی، روزہ بھی رکھے اور قضا بھی کرے۔
۳۰سوال: اگر جوان میاں بیوی ماہ مبارک رمضان میں روزے کی حالت میں اپنے اوپر کنٹول نہ کر سکیں اور نہ چاھتے ھوئے بھی ھم بستری کر لیں اور ان کا روزہ باطل ھو جائے تو انھیں کیا کرنا چاھیے؟
جواب: اگر جان بوجھ کے ایسا کیا ھو اور جاھل قاصر بھی نہ رھے ھوں تو قضا اور کفارہ دونوں واجب ہے اور کفارے میں دونوں کا ۶۰ مسکین کو ۷۵۰ گرام آٹا یا گیھوں یا چاول دے دینا کافی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh