سوال: اگر بھول جانے کی وجہ سے کوئی ایسا کام انجام دیں جس سے روزہ باطل ھو جاتا ہے تو کیا روزہ باطل ھو جایٔے گا ؟
جواب: روزہ باطل نھیں ھوگا۔
۲سوال: میں ایسے گھرانے سے ھوں جھاں کوئی مذھبی مسائل نھیں جانتا بلکہ میرا باپ مذھب کا مخالف ہے۔ لیکن میں اللہ کے فضل سے وقت کے ساتھ ساتھ مسائل جاننے اور سیکھنے لگا ھوں اور چونکہ یہ ایک لمبا راستہ ہے اور میں اماموں کی ولایت اور مرجع کی ضرورت جیسے مسائل پر زیادہ توجہ نھیں دیتا تھا، مجھے ان چند سوالوں کے جواب عنایت فرمائیں:
۱۔ میں نے اس زمانے میں، جو کئی سال بنتے ہیں، جو نمازیں پڑھیں ہیں اس میں میری قرائت صحیح نھیں تھی، کیا مجھ پر ان سب کا پھر سے پڑھنا واجب ہے؟ اور اس زمانے کے روزے، جب مجھے غسل کرنا نھیں آتا تھا کیا حکم رکھتا ہے۔
جواب: اگر آپ مطمئن تھے کہ اس طرح کی قرائت صحیح تھی تو نمازوں کی قضا لازم نھیں ہے لیکن اگر غسل صحیح نھیں تھا تو نمازیں صحیح نھیں ہیں لیکن روزہ صحیح ہے۔
۳سوال: سویڈن میں آج کل دن چھوٹے ہیں مگر ممکن ہے بعد میں ایسا نہ ھو اور اگر ماہ مبارک رمضان گرمیوں میں پڑ گیا تو ممکن ہے روزے ۲۰ گھنٹے یا اس سے بھی زیادہ کے ھو جائیں، اس بارے میں آپ کی کیا نظر ہے؟
جواب: اگر روزہ رکھ سکتا ہے تو رکھے گا، اور اگر رکھنا عسر و حرج رکھتا ہے جو معمولا غیر قابل تحمل ھو تو ضرورت کی مقدار کھا سکتا ہے اور بقیہ دن کچھ نہ کھایٔے اور بعد میں قضا کرے گا۔
۴سوال: روزہ کی حالت میں انٹرنیٹ استعمال کرتے ھوئے اچانک کسی تصویر کے آ جانے اور اس پر نظر پڑ جانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: روزہ باطل نھیں ھوتا، اگرچہ شرعی اعتبار سے ایسے موقع پر نطر نھیں کرنا چاھیے۔
۵سوال: میں ھفتے میں تین دن حد ترخص سے گزرتا ھوں۔ میرے نماز و روزے کا کیا حکم ہے؟
جواب: دونوں کامل ہیں۔
۶سوال: کیا سحری کھانے یا نہ کھانے سے روزہ پر کوئی اثر پڑتا ہے؟
جواب: نھیں۔
۷سوال: اس بات کے پیش نظر کہ شب قدر ایران اور دوسرے ممالک میں ایک تاریخ میں نھیں ھوتی؟ اصلی شب ایران میں ھوگی یا ان ملکوں میں؟ کیا ھر ملک میں ایک الگ شب قدر ھوتی ہے؟
جواب: سب کو اپنے یھاں چاند ثابت ھونے کے اعتبار سے عمل کرنا چاھیے۔
۸سوال: حمام میں ھونے والی بھاپ ناک کی نلی میں محسوس ھو تو کیا اس سے روزہ باطل ھو جاتا ہے؟ اگر باطل ہے تو حمام کے لیے کیا کرنا چاھیے؟نیز غلیظ بادل کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب: بھاپ ناک میں پھچنے سے روزہ باطل نھیں ھوتا، ھاں بھاپ یا بادل پانی میں تبدیل ھو کر معدہ میں جایٔے تو روزہ باطل ھو جایٔے گا۔
۹سوال: اذان صبح کے بعد آج کل کے پیسٹ سے برش کرنا کیسا ہے؟
جواب: اگر حلق تک نہ پھونچےتو کوئی حرج نھیں ہے۔
۱۰سوال: روزہ دار کے لیے عطر اور پرفیوم کا استعمال کیسا ہے؟
جواب: کوئی حرج نھیں ہے۔