www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

943131
دین اسلام نے غصہ کو کنٹرول کرنے کے لئے کچھ مناسب راہ حل دئے ہیں جن کی مدد سے اسے با آسانی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
غصہ طبیعت کا ایک فطری رد عمل ہے مگر اس پر قابو پانا نھایت ضروری ہے۔کیوں کہ اگر یہ بے قابو ھو جائے تو پھر انسان کی دنیا اور آخرت کو داؤں پر لگا دیتا ہے۔
دین اسلام نے کچھ مناسب راہ حل دئے ہیں جن کی مدد سے با آسانی غصہ کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
۱۔تلقین:اپنے کو اس بات کی تلقین کی جائے کہ غصہ سے دنیا اور آخرت دونوں کا نقصان ھوتا ہے۔ساتھ ھی یہ کہ غصہ ھماری عمر میں بھی کمی کا باعث ھوتا ہے۔
۲۔ استعاذہ:’’أعوذ بالله من الشيطان الرجيم‘‘ کے ذکر کو بکثرت پڑھا جائے۔
۳۔ذکر لا حول:’لاحول ولا قوۃ الا باللہ‘‘ کا ذکر کثرت سے کیا جائے۔
۴۔صلوات:محمد و آل محمد پر صلوات بھیجنے سے بھی غصہ کو باآسانی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
۵۔سجدہ:جب کبھی غصہ کی آگ بھڑک اٹھے تو بھتر ہے کہ سجدہ میں سر رکھ دیا جائے اور قادر مطلق خدا سے مدد مانگی جائے۔اس سے غصہ میں کمی واقع ھوتی ہے۔
۶۔جس شخص پر آپ کو غصہ آیا ہے تو اسکے بدن کو چھونے سے بھی غصہ کم ھو جاتا ہے۔البتہ یہ کام محرم اور نامحرم کے قوانین کا خیال رکھتے ھوئے انجام پائے۔انسانی بدن کو چھونے سے غصہ کم ھو جایا کرتا اور آپ کے دل میں ایک نرم گوشہ پیدا کر دیتاہے۔
۷۔وضو کرنا:وضو کرنے کے ذریعہ بھی غصہ پر بھت جلدی قابو پایا جا سکتا ہے۔
ایک حدیث میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:
غصہ شیطانی صفت ہے اور شیطان آگ سے خلق ھوا ہے اور آگ پانی سے بجھتی ہے۔ اگر تم میں سے کسی کو غصہ آجائے تو اسے وضو کر لینی چاھئے۔

Add comment


Security code
Refresh