www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

لوگوں کی محنت و مشقت کا ماحصل چونکہ ایک ھوتا ہے اورسب اس سے استفادہ کرنا چاھتے ہیں اس لئے معاشرے کوکچھ قوانین کی ضرورت ہے تاکہ ان کی رعایت سے بغاوت اور لاقانونیت کو روکاجا سکے ۔

واضح ہے کہ اگر معاشرے کانظام چلانے کے لئے کچھ ضوابط وقوانین نہ ھوں تو افراتفری پھیلتی ہے اور انسانی معاشرہ اپنی زندگی کوایک دن بھی جاری نھیں رکھ سکتا ۔
البتہ یہ قوانین معاشرے اقوام ، لوگوں کی فکری سطح اور حکومتی دفاتر کے اعتبار سے مختلف ھوتے ہیں ۔ بھرحال کوئی بھی ایسا معاشرہ نھیں پایا جاسکتا جوایسے قوانین سے بے نیازھوکہ جن کا اکثر افراداحترام کرتے ھوں۔ تاریخ بشریت میں ھرگز ایسا کوئی معاشرہ نھیں پایاگیا جس میں کسی قسم کے مشترک آداب ورسو م و قوانین وضوابط نھیں تھے۔
 

Add comment


Security code
Refresh