www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

حمد سے والناس تک قرآں کے پاروں کو سلام،

فاطمہ زھرا ترے روشن ستاروں کو سلام
تین دن کے بھوکے پیاسے شھسواروں کو سلام
سید ۔ مظلوم تیرے جانثاروں کو سلام

جن کے دم سے ہے سدا اللہ اکبر کی صدا
کربلا کے ان جری سجدہ گزاروں کو سلام

اکبروعباس و قاسم سے وفاداروں کی خیر
اصغر و عون و محمد سے دلاروں کو سلام

حر تری تقدیر پر دارین کی قسمت نثار
مسلم ابن ۔ عوسجہ تیرے ستاروں کو سلام

اے حبیب ابن۔ مظاھر تیری جرائت پر فدا
جَون تیرے خون کے پر نور دھاروں کو سلام

برسر۔شام۔غریباں ادھ جلے خیموں کے بیچ
ریت پر بیٹھے ھوئے ان سوگواروں کو سلام

نام۔حق جن کے لھو سے ہے درخشاں آج تک
نینوا کے دشت کے ان ماہ پاروں کو سلام

جن کے دم سے یہ عزاداری ہے قائم افتخار
کربلا سے آج تک کے پرسہ داروں کو سلام

جناب افتخار حیدر صاحب (کراچی پاکستان)
 

Add comment


Security code
Refresh