فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 04 December 2024

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

خدا کےساتھ راز و نیاز اور مناجات کے باب میں ایسی دعائیں ہیں جو سال میں ایک دفعہ پڑھی جاتیہیں جیسے دعائے عرفہ اور ماہ رمضان کی دعائے وداع، بعض دعائیں مہینے میں ایک بار پڑھی جاتی ہیں جیسے دعائے رویت ہلال، یا رمضان کی دعائیں، بعض ہفتہ وار ہیں اور بعض دعائیں ہر روز و شب کے لیے ہیں:

صحیفہ سجادیہ ۵۴دعاوں پر مشتمل ہے جن کے عنوانات کی فہرست درج ذیل ہے:

۱: حمد و ثنائے الہی جو لفظ حمد سے شروع اور لفظ حمید پر ختم ہوتی ہے۔

۲: محمد صلی اللہ علیہ و آلہ اور آل محمد پر درود و صلوات

۳: عرش کی حفاظت کرنے والے فرشتوں اور اسرافیل، جبرائیل، میکائیل، روح ملک الموت، منر و نکیر، وغیرہ جیسے مقرب فرشتوں پر درود و صلوات

۴: انبیاء کے پیروکاروں اور ان پر ایمان لانے والوں پر درود و صلوات

۵: امام سجاد علیہ السلام کی دعا اپنے لیے اور اپنے دوستوں کے لیے۔

۶: صبح و شام کے لیے دعا۔

۷: اہم حوادث و وقائع  پیش آنے نیز غم و حزن کے وقت کی دعا۔

۸: کراہتوں اور ناپسندیدگیوں، اخلاقی برائیوں اور بھونڈے اور مذموم کردار سے خدا کی پناہ۔

۹: خدا کی مغفرت مانگنے کا اشتیاق۔

خدا کی بارگاہ سے درخواست پناہ۔

۱۱: انجام بخیر ہونے کی دعا۔

۱۲: گناہوں کا قرار اور توبہ و انابہ کی درخواست۔

۱۳: خدا کی بارگاہ سے حوائج پورے ہونے کی دعا۔

۱۴: جس وقت انسان ظلم کا یا ستمگروں سے ناخوشایند افعال کا مشاہدہ کرتا ہے۔

۱۵: بیماری، غم اور تکالیف کا موقع۔

۱۶: گناہوں اور عیوب کی معافی کی درخواست۔

۱۷: شر شیطان کے دفع ہونے اور اس کی دشمنی اور مکرو فریب سے خدا کی پناہ۔

۱۸: خطرات کےرفع ہونے اور حاجت کے سریع بر آوردہ ہونے کی دعا

۱۹: خشک سالی میں باران رحمت کی دعا

۲۰: بارگاہ رب کریم سے مکارم اخلاق اور پسندیدہ کردار کی درخواست

۲۱: حزن و غم کی دعا

۲۲: رنج و دشوار اور امور مشکل ہونے جانے کے وقت کی دعا

۲۳: تندرستی کے وقت کی دعا اور تندرستی پر شکر الہی کی بجا آوری

۲۴: والدین کے لیے دعا

۲۵: اولاد کے لیے دعا

۲۶: پڑوسی اوردوست کے حق میں دعا

۲۷: مجاہدین اور اسلامی مملکت کی سرحدوں کے محافظین کے لیے دعا

۲۹: تنگدستی کے وقت کی دعا

۳۰: قرض کی ادائیگی کے لیے مدد مانگنا

۳۱: توبہ اور خدا کی طرف لوٹنے کی درخواست۔

۳۲؛ نماز تہجد کے بعد کی دعا

۳۳: خیر و نیکی کی درخواست

۳۴: مشکل وقت اور بلا و آزمائش کے وقت کی دعا یا اس وقت کی دعا جب انسان گناہ میں مبتلا شخص کو دیکھتا ہے۔

۳۵: دنیا داروں کو دیکھتے وقت خدا کی مشیت پر رضا و خشنودی۔

۳۶: بادلوں اور آسمانوں پر گرج چمک دیکھتے وقت کی دعا

۳۷: خدا کا شکر ادا کرنے سے عاجزی و قصور کا اقرار۔

۳۸: بندگان الہی کے حقوق کی ادائیگی میں کاتاہی سے اعتذار

۳۹: کدا کی رحمت کے وقت کی دعا اور موت کو یاد رکھنا۔

۴۰: دوسروں کی موت کے وقت کی دعا اور موت کو یاد رکھنا

۴۱: گناہ سے پردہ پوشی اور حفاظت کی درخواست

۴۲: ختم قرآن کے موقع پر دعا

۴۳: رویت ہلال کے وقت کی دعا

۴۴: پہلی ماہ رمضان کی دعا

۴۵: دعائے وداع ماہ رمضان

۴۶: دعائے عید فطر و جمعہ

۴۷: دعائے عرفہ

۴۸: دعائے جمعہ و عید ضحیٰ

۴۹: شیطان کے شر و مکر کے دفع ہونے کی دعا

۵۰: عقلمدوں کا خوف خدا

۵۱: بارگاہ الہی میں آہ و زاری اور مناجات

۵۲: خدا کی بارگاہ سے درخواست پر اصرار

۵۳: بارہگاہ الہی میں اپنے چھوٹے پن کا اظہار

۵۴: ہم و غم کے دور ہونے کی دعا

Add comment


Security code
Refresh