www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

فرانس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے ایٹمی معاملے کے سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان فیلیپ لالیو نے کل ایران کے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے حالیہ بیانات کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ فرانس گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کے ایٹمی معاملے کا ایک طویل المیعاد سفارتی حل تلاش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کے ایٹمی معاملے کے پائیدار سفارتی حل کے سلسلے میں پرعزم ہے۔
واضح رھےکہ ایران کے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کی ایٹمی سرگرمیوں اور گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے بارے میں کھا ہےکہ ایران کا ایٹمی مسئلہ صرف سفارتی طریقے سے ھی حل کیا جاسکتا ہے اور ماضی کے تجربات سے استفادہ کیا جانا چاھۓ۔
 

Add comment


Security code
Refresh