آل سعود کے بلند بانگ دعووں کے برخلاف آل سعود کے مفتی نے ایک بار پھر شام میں جھاد کا نعرہ بلند کیا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے
مفتی نے جمعہ کو ایک بار پھر شام میں جھاد جاری رکھنےکے دعوے کرتے ھوئے کھا ہےکہ مسلح گروھوں کو شام کی حکومت کا مقابلہ کرنا چاھیے۔ واضح رھے سعودی مفتی کا یہ اعلان آل سعود کے لئے رسوائي کا سبب بنا ہے کیونکہ آل سعود یہ دعوے کررھی ہے کہ وہ شام میں دھشتگرد نھیں بھیج رھی ہے۔ آل سعود اپنے ان بلند بانگ دعوووں کے باوجود شام میں سرگرم عمل دھشتگردوں کی مالی اور فوجی حمایت کررھی ہے اور شدت پسند گروہ جبھۃ النصرۃ میں زیادہ تر سعودی شھری شامل ہیں۔شام میں دھشتگردوں کے انسانیت سوز اقدامات سےان کے حامیوں جیسے سعودی عرب، قطر اور ترکی نیز امریکہ و بعض مغربی ممالک کی رسوائي ھورھی ہے۔ رسوائي کے باوجود بھی ان ملکوں نے شام میں دھشتگردی جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔