فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے اس تحریک ميں اسلامی جمھوریہ ایران کےساتھ تعلقات پراختلاف کے پروپیگنڈوں کومسترد کردیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق تحریک حماس کےرھنما نے آج ایک بیان جاری کرکے اسلامی جمھوریہ ایران کےساتھ تعلقات پراس تحریک میں کسی طرح کےداخلی اختلاف اور شام کی داخلی جنگ میں حماس کےجنگجؤں کی موجودگی کےدعووں کومسترد کرتے ھوئے کہھا کہ اس طرح کی رپورٹوں اورخبروں سے صرف صھیونی حکومت کوفائدہ پھنچ رھا ہے۔
تحریک حماس نے اپنے اعلامیہ میں تاکید کی کہ یہ تحریک اپنےاصولوں اوراقدار کی پابند ہے اوراس کےھتھیاروں کےنشانے پرصرف صھیونی حکومت ہے۔