www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

پاکستان نے اس ملک کے قبائلی علاقوں میں امریکہ کے ڈرون طیاروں کے حملوں کو اس ملک کی قومی حاکمیت کی خلاف ورزی

 اور غیر قانونی قرار دیتے ھوئے ، ان حملوں کو فوری بند کیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چودھری نے آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کو نہ روکنے پر مبنی امریکہ کے اصرار کے بارے میں کھا کہ اسلام آباد حکومت نے بارھا اس حملوں کی بہ نسبت اپنی تشویش سے واشنگٹن کو آگاہ کرتے ھوئے تاکید کی ہے کہ پاکستان نے اس مسئلہ کو بین الاقوامی اداروں خاصطور پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اٹھایا ہے ۔ یاد رھے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے بھی چند دنوں قبل امریکہ کے ڈرون حملوں کو فوری طورپر بند کیئے جانے کا مطالبہ کیاتھا ۔
    

Add comment


Security code
Refresh