ترکی کے وزیر اعظم نے استنبول کے تقسیم اسکوئر میں موجود احتجاجی مظاھرین کو خبردار کرتے ھوئے کھا ہے کہ آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران
سیکورٹی فورسز ان احتجاجی مظاھرے کو ختم کروادے گی ۔ المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے حکام آیندہ 24 گھنٹوں میں تقسیم اسکوئر کو بلوائیوں سے خالی کروالیں گے ۔ اس رپورٹ کے مطابق تقسیم اسکوائر پر بیٹھے ھوئے احتجاجی مظاھرین کو 24 گھنٹوں کی مھلت دی گئی ہے کہ وہ تقسیم اسکوائر کو ترک کردیں ۔ بعض ذرائع کے مطابق اردوغان نے آج ھونے والے ایک اجلاس میں کھا ہے کہ اس ملک کی وزارت داخلہ کو آیندہ 24 گھنٹوں میں تقسیم اسکوائر کو خالی کرانے کا ٹاکس دیا گیا ہے ۔یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ ترکی میں گذشتہ دو ھفتوں سے جاری احتجاجی مظاھرے اس ملک کے مختلف شھروں میں پھیل گئے ہیں ۔