www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

رھبرانقلاب اسلامی ایران نے فرمایا ہے کہ ملت ایران اپنی بھر پور طاقت کے ساتھ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے اسلامی نظام سے

 اپنے گھرے اور مستحکم رشتے سے اھل عالم کو مطلع کرے گي اور دشمن کو ایک بار پھر ناکام اور مایوس کردے گي۔ رھبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تین شعبان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیارے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے ھزاروں افراد سے خطاب میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے قانون کی پابندی کو ملت ایران کی قابل تحسین خصوصیت قراردیا۔ آپ نے انتخابات میں شرکت کرنے کے لئے عوام کے جوش وجذبے کومبارک قراردیتے ھوئےاسے بھی سراھا۔
رھبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے روز ولادت باسعادت کی مبارک باد پیش کرتےھوئے فرمایا کہ انتخابات میں شرکت کے لئے ملت کا جوش و جذبہ سیاسی کارنامے کی نوید دے رھا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ آج ھی سے سیاسی کارنامے کا آغاز ھوچکا ہے اور عوام کی ھمت، توکل اور امید سے جمعہ کے دن یہ اپنے عروج کو پھنچ جائے گا اور حقیقی معنی میں معرض وجود میں آجائے گا۔ رھبرانقلاب اسلامی نے چودہ جون کے صدارتی انتخابات کو خاص رنگ و بو کا حامل قراردیا۔ آپ نے فرمایا کہ اسلام و انقلاب و ایران کے دشمنوں نے اپنی تمام تر مالی، میڈیا اور سیاسی توانائیوں کو بروئے کار لاکر عوام کو اسلامی حکومت سے جدا کرنے اور انتخابات کرانے والے اداروں سے بدگمان کرنے کی کوششیں جاری رکھی ہیں لیکن ملت ایران جمعہ کے دن بھر پور طرح سے انتخابات میں شرکت کرکے اور اپنی عظیم طاقت کا مظاھرہ کرکے دشمن کو ایک بار پھر شکست و یاس سے دوچار کردے گي۔ آپ نے فرمایا کہ انتخابی عمل آج تک اچھی طرح سے جاری رھا ہے اور عوام نے گيارھویں صدارتی انتخابات کے حوالے سے قانون کی پابندی کا نظریہ پیش کیا ہے اور سب نے جھاں کھيں بھی ھوں قانون کی پابندی کی ضرورت پر تاکید کی ہے اور یہ نھایت ھی اھم مسئلہ ہے۔ رھبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے قومی ٹی وی پر آٹھ صدارتی امیدواروں کی گفتگو کو ان کے نظریات سے عوام کی آگھی کا باعث قراردیا۔ آپ نے فرمایا کہ یہ ایران میں آزادی بیان کا ثبوت ہے۔ آپ نے قومی میڈیا کے اس اقدام کو سراھتے ھوئے فرمایا کہ اسلامی جمھوریہ ایران پر تھمت و الزام لگانے والے برسوں یہ نعرے لگارھے ہیں کہ ایران میں آزادی بیان نھیں ہے اور لوگوں کو بات کرنے کا موقع نھیں دیا جاتا لیکن آج وہ اپنا منہ چھپائے پھر رھےہیں۔
  

Add comment


Security code
Refresh