افغانی پولیس کے مطابق افغانستان کےدارالحکومت کابل میں مقامی فورسز نے جدید اسلحوں سے لیس سات طالبان حملہ آوروں کو ھلاک کردیا ہے۔
اس کے ساتھ ھی طالبانی دھشتگردوں کے خلاف آپریشن ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے اور علاقہ اب مکمل طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کنٹرول میں ہے۔
رپورٹ کےمطابق یہ آپریش افغنستان کی ریپیڈ فورس نے کیا اور اس میں بین الاقوامی فوج نے ان کا ھاتھ نھیں بٹایا۔
تازہ ترین اطلاعات کےمطابق کابل کے ھوائی اڈے پر آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ واضح رھے کہ کابل کا ھوائی اڈہ نیٹو فوج کا ملٹری بیس بھی ہے۔
جس پر آج صبح طالبان نے حملہ کر دیا تھا۔