www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

رھبر انقلاب اسلامی نے اتحاد کو مسلمانوں کے لئے وقت کی اھم ترین ضرورت قرار دیا ہے۔

آج یوم بعثت کی مناسبت سے ایران کے اعلی حکام اور تھران میں متعین اسلامی ملکوں کے سفیروں نے رھبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔رھبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں یوم بعثت رسول اسلام (ص) کی مبارک باد پیش کرتے ھوئے موجودہ حالات میں ھوشیاری اور دشمنوں کے منصوبوں کو سمجھنے کی ضرورت پر زوردیا اور فرمایا کہ دشمنوں کا منصوبہ مسلمانوں کو آپس میں لڑانا اور ان میں اختلافات پھیلانا ہے اس لئے عالم اسلام میں اتحاد و یکجھتی اور تعاون انتھائي ضروری ہے۔
رھبرانقلاب اسلامی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کہ دشمنوں نے پیغمبران خدا، خاص طور سے، پیغمبر اسلام (ص) کی دعوت حق میں ھمیشہ رکاوٹیں ڈالیں اور مخالفت کی فرمایا کہ ندائے اسلام کی مخالفت اور دشمنی آج بھی جاری ہے۔آپ نے فرمایا کہ بنی نوع انسان کو کامیابی و سعادت سے ھمکنار کرنے میں ماکسزم اور لبرلزم کی ناکامی کے بعد آج دل اور نگاھیں اسلام کی طرف متوجہ ہیں اس لئے انسانی وقار و عزت اور انصاف پسندی کے گھوارے کی حیثیت سے اسلام کی مخالفت اور اس سے دشمنی زیادہ سخت ھوگئي ہے۔
رھبر انقلاب اسلامی نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ مغرب والے ماضی میں سامراجیت کے ذریعہ اپنے اھداف حاصل کرتے تھے اور آج مسلمانوں کے درمیان اختلاف پھیلاکر اپنے اھداف کی تکیمل چاھتے ہیں فرمایا کہ مغرب والے انسانی حقوق اور جمھوریت کی حمایت کے نعرے لگاکر اپنے دامن سے سامراجیت کا داغ کبھی نھیں مٹا سکتے۔
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ دشمنوں کا اصل منصوبہ مسلمانوں کو آپس میں لڑانا اور مختلف اسلامی مذاھب میں ایک دوسرے کے درمیان تعصب کو ھوا دنیا ہے تاکہ امت اسلمیہ دشمنی کے اصل مرکز یعنی بدعنوان سرمایہ داری اور غاصب و شقی القب صھیونیزم کی جانب سے نیز اسلامی معاشرے کی طرف سے بھی غافل ھوجائے۔
 

Add comment


Security code
Refresh