آیت اللہ سید احمد خاتمی نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب کرتے ھوئے کھا کہ آئندہ چودہ جون کو صدارتی انتخابات میں ایرانی عوام کی وسیع شرکت
دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادے گی۔انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران کے عوام کو اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے کا موقع ملا کھا کہ ایران کے عوام آئندہ صدارتی انتخابات میں بھی گزشتہ انتخابات کی طرح بھرپور اور تاریخی شرکت کے ذریعہ اسلامی نظام کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔تھران کے خطیب نماز جمعہ نے کھا کہ ملت ایران اپنی وسیع شرکت کے ذریعہ پوری دنیا میں اسلامی انقلاب کے چاھنے والوں کا دل خوش کر دے گي۔انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ ایران کا اسلامی جمھوری نظام انتخابات میں کسی خاص امیدوار کی حمایت نھیں کررھا ہے صدارتی انتخابات کے امیدواروں کو قانون کی پابندی اور پاسداری کی دعوت دی اور کھا کہ انتخابات کے بعد امیدواروں کو جو بھی شکایت ھو وہ قانونی طریقے سے پیش کریں۔آیت اللہ سید احمد خاتمی نے گزشتہ سال جولائي میں ایران کے خلاف امریکہ کی شدید پابندیوں اور اس کے بعد امریکی صدر اوباما کے اس بیان کا ذکر کرتے ھوئے کہ ان پابندیوں سے ایران ایک مھینے میں گھٹنے ٹیک دے گا کھا کہ ایران کوئي دیوالیہ ملک نھیں ہے اور یہ کہ ایرانی عوام نے اس تاریخ کے بعد سے بارھا مختلف مواقع پر اسلامی جمھوری نظام سے اپنی وفاداری کااعلان کیا ہے۔انھوں نے شام کے شھر القصیر میں شامی فوج کی شاندار کامیابی کی مبارکباد پیش کرتے ھوئے اسے امریکیوں، صھیونیوں، دھشت گردوں اور عرب دنیا میں ان کے فریب خوردہ عناصر کی ذلت آمیز شکست قراردیا۔