ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے اپنے ملک میں جاری مظاھروں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایسی حالت میں کہ حکومت مخالف مظاھرے ترکی کے مختلف شھروں میں جاری ہیں وزیراعظم رجب طیب اردوغان نے ان مظاھروں کو ختم کرنے پر زور دیا ہے۔ ترک وزیراعظم رجب طیب اردوغان شمالی افریقہ کے تین ممالک کے دورے کے بعد آج صبح وطن واپس پھنچ گئے۔استنبول کے اتاترک ھوائي اڈے پر پھنچنے کے بعد رجب طیب اردوغان نے کھا کہ مظاھرین اپنے مظاھرے ختم کردیں۔
قابل ذکر ہے کہ ترک وزیر اعظم اردوغان ایسی حالت میں وطن واپس پھنچے ہیں کہ ان کی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاھروں کا سلسلہ ملک کے مختلف شھروں میں جاری ہے اور جب وزیراعظم اردوغان افریقی ممالک کے اپنے دورے سے واپس استنبول پھنچے تو استنبول کے تقسیم چوک پر حکومت کے خلاف ھزاروں مظاھرین کا احتجاج جاری تھا۔
ترکی میں 31 مئی سے شروع ھونے والے حکومت مخالف مظاھروں میں اب تک کم سے کم تین مظاھرین مار ے جا چکے ہیں۔