حزب اللہ لبنان کے مجاھدین نے شھر بعلبک کے علاقے "بقاع" میں دھشتگردوں کو شدید شکست سے دوچار کیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ روز شام میں سرگرم دھشتگردی گروہ جبھۃ النصرہ کے دسیوں عناصر کو شھر بعلبک کے علاقے "بقاع" میں حزب اللہ سے شدید شکست کا سامنا ھوا ہے۔
دھشتگرد گروہ رات کے عالم میں شھر بعلبک کی اونچائی پر واقع پھاڑی "بقاع" پر قبضہ کرنا چاھتے تھے۔ لبنانی ذرائع کے مطابق یہ دھشتگرد گروہ بقاع کی پھاڑی پر راکٹ نصب کر کے لبنان پر حملہ کرنا چاھتے تھے کہ حزب اللہ نے مجاھدین نے انھیں بھاری شکست سے دوچار کیا اور پیچھے ھٹنے پر مجبور کر دیا۔
ادھر شام کی فوج بھی دھشتگردوں کو پے در پے شکستوں سے دوچار کر رھی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج کے ساتھ دھشتگردوں کی مختلف جھڑپوں میں دھشتگردوں کے ایک کمانڈر عبد الھادی میزانازی سمیت ۲۸ افراد ھلاک ھو گئے ہیں۔