www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

امریکہ جارڈن میں ھونے والی مشترکہ جنگی مشقوں کے بھانے پیٹریاٹ میزائل اور ایف 16 طیارے عمان بھیجے گا۔

امریکہ جارڈن میں ھونے والی مشترکہ جنگی مشقوں کے بھانے پیٹریاٹ میزائل اور ایف 16 طیارے عمان بھیجے گا۔ فلوریڈا میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ٹی جی ٹیلر کے مطابق پیٹریاٹ میزائل لانچنگ پیڈ اور ایف 16 لڑاکا طیاروں کو اردن بھیجنے کی منظوری دے دی گئی ہے جو ایگر لائن نامی فوجی مشقوں میں حصہ لیں گے۔ انھوں نے کھا کہ اردن کی حکومت کی درخواست پر دفاعی خدشات کے پیش نظر فوجی مشقوں کے بعد کچھ اسلحہ عمان میں رکھا جائے گا، تاکہ شام کی خانہ جنگی سے پیدا ھونے والے خطرے سے نمٹا جاسکے۔ پاکستان سمیت 18 ممالک ان مشقوں میں حصہ لیں گے جو دو ھفتے تک جاری رھیں گی۔
ادھر ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کھنا ہے کہ پیٹریاٹ میزائلوں کی اردن منتقلی ایک ایسے موقع پر ھو رھی ہے جب امریکی صدر باراک اوباما نے شامی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ لبنان کی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کو جدید میزائلوں کی ترسیل فوری طور پر بند کرے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان میں پیٹریاٹ بیٹریوں اور ایف سولہ طیاروں کی منتقلی سے اب ان خدشات کو بھی ھوا مل رھی ہے کہ ممکنہ طور پر امریکہ شام میں فوجی مداخلت کرسکتا ہے۔ امریکہ نے بھی کھا ہے کہ وہ شام کی طرف سے خطرے کا مقابلہ کرنے میں مدد دینے کے لیے ایف 16 طیاروں اور پیٹریاٹ میزائل کی بیٹری اردن بھیجے گا اور ممکنہ طور پر انھیں وھیں رکھا جائے گا۔ ایک امریکی عھدے دار نے کھا کہ یہ اسلحہ اردن کی سرحد کے ساتھ بڑھتے ھوئے تشدد کے پیشِ نظر وھیں رکھا جاسکتا ہے۔ تاھم امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کھا کہ فی الحال اس بات کا فیصلہ نھیں ھوا کہ آیا یہ جیٹ اور میزائل لانچر اردن میں رکھے جائیں گے یا نھیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق پینٹاگون کے عھدیداروں نے 3 جون سوموار کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع چک ھیگل نے اردن کی اس درخواست سے اتفاق کیا ہے جس میں کھا گیا تھا کہ "ایگر لائن" فوجی مشقوں کے اختتام تک امریکی میزائل لانچر اور جیٹ اردن میں ھی رکھے جائیں۔ شام کے جنوبی ھمسایہ ملک اردن میں پیٹریاٹ میزائل اور امریکی ایف 16 طیارے بھیجنے کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ چند ماہ پھلے ھی شام کے شمالی ھمسایہ ملک ترکی میں نیٹو نے 6 پیٹریاٹ میزائل سسٹم نصب کئے ہیں۔ امریکہ نے اب تک اردن میں 200 اور ترکی میں 400 فوجی تعینات کئے ہیں۔
امریکی سینیٹر جان مکین جس نے گذشتہ ھفتے ھی شام کا دورہ کیا تھا اور اس دورہ میں شام میں سرگرم عمل بیرونی حمایت یافتہ دھشتگرد گروھوں کے کمانڈورن سے ملاقات کی تھی، اپنے اردن کے حالیہ دورے کے دوران "جارڈن ٹائمز" کے ساتھ گفتگو میں جان مکین نے کھا تھا کہ پھلے مرحلے میں پیٹریاٹ میزائلوں اور ایف 16 طیاروں کی تعیناتی کا مقصد شام میں بشار الاسد حکومت کے خلاف لڑے والے عسکریت پسندوں کے لئے ایک بفرزون قائم کرنا ہے۔ گذشتہ سوموار کو یورپی یونین کی طرف سے شامی باغیوں کو اسلحے کی ترسیل پر سے پابندی ھٹانے کے بعد سے شام کی صورتحال اور پیچیدہ ھوگئی ہے۔ اگرچہ یورپی یونین کے اس فیصلے کو فرانس اور برطانیہ کی حمایت حاصل ہے، تاھم جرمنی سمیت بھت سے یورپی ممالک اب بھی اس فیصلے کی شدت سے مخالفت کر رھے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh