بین الاقوامی دھشتگرد گروہ القاعدہ نے عراق کے صوبے الانبار میں اس صوبے کے قبائیلی سربراھوں کے ساتھ خفیہ ملاقات کی ہے۔
عالمی دھشتگرد گروہ القاعدہ نے آج ایک بیان جاری کر کے کھا ہے کہ 17مئی کو الانبار میں اس صوبے کے قبائیلی سربراھوں کے ساتھ ھونے والی ملاقات میں عراق کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کاروائیاں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
مبصرین کا کھنا ہے کہ القاعدہ کی جانب سے اس قسم کی ملاقات اور وہ بھی قبائیلی سرداروں کے ناموں کا اعلان نہ کئے جانے کے باوجود خطرے کی گھنٹی شمار ھوتی ہے اس لئے کہ یہ اقدام عراقی پولیس اور فوج کے خلاف دھشتگردانہ کاروائیوں میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔
حالیہ ھفتوں کے دوران عراق کے دارالحکومت بغداد اور دوسرے شھروں میں ھونے والی دھشتگردانہ کاروائیوں خاص طور سے کار بم دھماکوں میں سینکڑوں افراد جاں بحق ھوئے ھیں۔