www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

سعودی حکومت نے ایک انسانی حقوق تنظیم کو قیدیوں سے ملاقات کرنے کی مشروط اجازت دی ہے۔

آل سعودکی وزارت خارجہ نے ارسیٹیڈ نامی انسانی حقوق تنظیم کو اس شرط پر قیدیوں سے ملنے کی اجازت دی ہے کہ قیدیوں سے ایذارسانی اور برے سلوک کے بارے میں سوال نھیں کیا جائے گا بلکہ ان سے صرف مقدموں میں تاخیر کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔ واضح رھے سعودی حکومت اس طرح سے اپنی کال کوٹھریوں میں قید ھزاروں افراد پر کئےجانے والے ظلم و ستم اور انھیں دی جانے والی وحشیانہ جسمانی ایذاوں پر پردہ ڈالنا چاھتی ہے۔ سعودی عرب میں اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے سعودی جیلوں میں قیدیوں پر ھونے والے ظلم و ستم اور وحشیانہ سلوک سے پردہ اٹھایا ہے۔ اس وقت آل سعود کی کال کوٹھریوں میں تیس ھزار سے زائد سیاسی قیدی موجود ہیں۔ سعودی کال کوٹھریوں میں قیدیوں کو جسمانی اورذھنی ایذائيں پھنچانا معمول کا کام ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh