www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

شام کے وزیر خارجہ ولید معلم نے اچانک عراق کا دورہ کیا ہے۔ المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق ولید معلم آج اچانک عراق کے دورے پر بغداد پھنچے ہیں۔

 اس دورے کی تفصیلات کا انتظار ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ شام کے نائب وزیر اطلاعات و نشریات نے علاقے میں صھیونی حکومت کے خلاف مزاحمت کو استحکام دینے پر تاکید کی ہے۔ العھد ویب سائٹ کے مطابق خلف المفتاح نے جنوبی لبنان کی آزادی کی ترھویں سالگرہ کے موقع پر کھاکہ صھیونی حکومت علاقے میں استقامت کی توانائیوں سے خوف زدہ ہے۔ انھوں نے کھا کہ شام نے عید استقامت اور جنوبی لبنان کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر ثابت کردیا کہ وہ ماضی سے زیادہ طاقتور ہے اور کسی بھی طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ انھوں نے دھشتگردوں کی شکست اور فوج کی حالیہ کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ شام کےبحران میں یہ ایک نیا موڑ ہے ۔ خلف المفتاح نے کھا کہ شام کی طاقتور فوج نے عالمی اور علاقائي سطح پر اس کے خلاف سازش کرنے والوں کو پسپائي پر مجبور کردیا ہے۔ واضح رھے لبنان میں ان دنوں صھیونی قبضے سے جنوبی لبنان کی آزادی کی مناسبت سے جشن منائے جارھے ہیں۔ جنوبی لبنان پچیس مئي کو صھیونی قبضے سے آزاد ھوا تھا اور صھیونی حکومت عوامی استقامت کے ھاتھوں شکست فاش کھانے کےبعد شرمناک طریقے سے جنوبی لبنان کے بھاگنے پر مجبور ھوگئي تھی۔
 

Add comment


Security code
Refresh