اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان حسین نقوی حسینی نے کھا ہے کہ
امریکی سینیٹ میں ایران مخالف نئی پابندیوں کی منظوری سے ثابت ھوگيا ہے کہ مسائل کے حل کے لۓ ایران کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت پر مبنی امریکی حکام کا دعوی سفید جھوٹ ہے۔
حسین نقوی حسینی نے امریکی سینیٹ میں ایران مخالف نئی پابندیوں کی منظوری کے بارے میں کھا کہ امریکہ متنازعہ مسائل کے حل کے لۓ ایران کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت کا جو دعوی کرتا ہے اس کا مقصد عالمی برادری کو فریب دینا ہے۔
حسین نقوی حسینی نے مزید کھا کہ اگر ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئي اے ای اے اپنی رپورٹ میں اعتراف بھی کر لے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں پر امن ہیں تب بھی امریکہ ایران کے خلاف اپنی مخاصمانہ پالیسیاں جاری رکھے گا۔ اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے مزید کھا کہ شروع سے ھی واضح تھا کہ امریکہ ایران کے ایٹمی معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواھاں نھیں ہے بلکہ وہ اپنے سیاسی اور اقتصادی مفادات کے حصول کے درپے ہے۔