www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے جنیوا دو کانفرنس کو شام کے بحران کا خاتمے کے سلسلے میں ایک موثر قدم قرار دیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر صالحی نے آج تھران میں ترکی کے وزیر کاشتکاری مھدی اکر سے ملاقات میں اس امید کا اظھار کیا کہ شام کا بحران خطے کے ممالک کی مدد سے حل ھوجائے گا اور جنیوا دو اجلاس شام کے بحران کے حل کے سلسلے میں موثر واقع ھوگا۔
ترکی کے وزیر کاشتکاری نے اس ملاقات میں اس بات کو بیان کرتے ھوئے کہ شام کا بحران ایران اور ترکی کے تعاون کے بغیرحل نھیں ھوگا کھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی ، ثقافتی اور دینی تعلقات پائے جاتے ہیں اور دونوں ممالک کی سرحدیں بھی ملتی ہیں اس لۓ دونوں ممالک کی اقوام کے تعلقات مضبوط ھونے چاھئيں اور ایران اور ترکی کو باھمی تعاون کے ذریعے علاقائی مسائل حل کرنے چاھئيں۔
 

Add comment


Security code
Refresh