حکومت چین نے شام کے سلسلے میں جنیوا 2 کانفرنس میں ایران کی شرکت کو ضروری قراردیا ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت چین نے بحران شام کے سلسلے میں ھونے والی جنیوا 2 کانفرنس میں ایران کی شرکت کو ضروری قرار دیا اور اس کی حمایت کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق حکومت چین نے شام میں تشدد کے خاتمے کے مقصد سے ھونے والی جنیوا 2 بین الاقوامی کانفرنس میں ایران کی شرکت اور تعاون کی حمایت کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ھونگ لی نے کھا کہ شام میں تشدد کے خاتمے کے لئے مذاکرات میں ایران کی شرکت بھت ضروری اور فیصلہ کن ہے۔
بحران شام کے بارے میں جنیوا 2 کانفرنس جون کے اوائل میں منعقد ھوگي۔یہ کانفرنس بحران شام کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں کے تحت منعقد ھوگي۔