www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

پاکستان کے شھر کوئٹہ میں ھونے والے بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ھوگيا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر آج ایک بم دھماکا ھوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ھوگیا۔

پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر ایک شخص اپنی دکان میں بیٹھا ھوا تھا کہ اچانک اس کی دکان کے قریب زور دار دھماکا ھوا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ھوگیا۔ زخمی شخص کو طبی امداد کے لئے سول ھسپتال لے جایا جارھا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے جاں بحق ھوگیا۔
ادھر کراچی میں ھونے والے دستی بم کے ایک حملے میں تین بچے زخمی ھوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے شاہ فیصل محلے میں نامعلوم افراد نے ایک نجی اسکول کے کلاس روم کی کھڑکی سے دستی بم پھینکاجس کے دھماکے سے تین بچے زخمی ھوگئے۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باھر ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے بائی پاس بھوسہ منڈی کے قر یب کل ھونے والے دھماکے کے الزام میں پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارھی ہے۔کوئٹہ میں گز شتہ روز ھونے والے ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں تیرہ افراد جں بحق جب کہ سترہ زخمی ھوگئے تھے۔
 

Add comment


Security code
Refresh