www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

شام میں امن کی برقراری کے لئے فوج کی کارروائياں جاری ہیں ۔اطلاعات کے مطابق شام میں امن کی برقراری کے لئے فوج کی کارروائياں بدستور جاری ہیں

 اور اس درمیان دھشت گردوں کا ایک سرغنہ فوجی کارروائی میں ھلاک ھوگيا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شام کے جنوبی علاقے " درعا " میں ھونے والی شامی فوج کی کارروائي میں " ابوزبیر اردنی " نامی مسلح دھشت گردوں کا سرغنہ ھلاک ھوگيا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ شام میں دھشت گرد گروہ القاعدہ نے ابوزبیر اردنی کو وسیع دھشت گردانہ حملوں میں مختلف ناموں سے استعمال کیا ہے۔
واضح رھے کہ سنہ 2011 سے امریکہ، صھیونی حکومت، برطانیہ، فرانس، ترکی، سعودی عرب اور قطر کے حمایت یافتہ مختلف ملکوں کے دھشت گردوں نے شام کے بعض علاقوں میں بدامنی پھیلا رکھی ہے اور وہ اسرائیل کے خلاف استقامت کے اھم محور شام کی بشار اسد حکومت کی سرنگونی کی کوشش کررھے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh