www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اطلاعات کے مطابق حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے حرم مطھر کو منھدم کرنے پر ترکی اور قطر نے باھمی منصوبہ بندی کی ہے ۔

 

عراق کے ہفتہ وار اخبار المستقل نے عراق کے سیاسی منابع کے حوالے سے نقل کرتے ھوئے خبر دی ہے کہ اطلاعات کے مطابق ترکی اور قطر نے حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے حرم مطھر کو منھدم کرنے پر باھمی منصوبہ بندی کی ہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق اس عنوان سے کہ یہ مرقد دنیا میں شیعوں کے نزدیک کافی اھمیت کا حامل ہے لھذا اس کو منھدم کرنا ان دو ملکوں کے اولین منصوبوں میں سے ہے۔
اس اخبار کے مطابق ان دو ملکوں نے حتی صھیونیوں کے ساتھ اس سلسلے میں مذاکرات بھی کئے ہیں کہ وہ اپنے ھوائی حملے سے اسے نشانہ بنائیں تاھم صھیونیوں نے اس خدشہ سے کہ یہ اقدام پوری دنیا میں کشیدگی پھیل جانے کا باعث بن سکتا ہے ان کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے۔
المستقل اخبار نے تاکید کی ہے کہ انقرہ اور دوحہ کو خبردار کر دیا گیا ہے کہ اگر شیعوں کے مقدس مقامات مخصوصا روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیھا کو ذرہ برابر نقصان پھنچا تو پورا مشرق وسطی آگ کی لپیٹ میں آ جائے گا۔
 

Add comment


Security code
Refresh