www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

یمن کی سرحدوں پر سعودی حکمرانوں کی شر انگیز کاروا‏ئیاں جاری ہیں جس پر یمنی عوام کا احتجاج بڑھتا جارھا ہے۔

اس سلسلے میں یمن کے سرحدی شھر حرض کے عوام نے سرحد پر حائل دیوار بنانے سے متعلق سعودی عرب کے نسل پرستانہ اقدام کے خلاف مظاھرہ کیا ہے جبکہ یمن کی سیکیورٹی فورسیز نے مظاھرین کو سرکوب کیا۔ یمن کی سیکیورٹی فورسیز نے کل بھی مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ میں اس حائل دیوار کے خلاف ھونے والا احتجاجی مظاھرہ روکنے کی کوشش کی۔ یمن کی مختلف شخصیات نے اپنے ملک کی سرحدوں پر سعودی حکمرانوں کی جانب سے سرحد پر حائل دیوار بنائے جانے پر شدید احتجاج کرتے ھو‏ئے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا ہے۔سعودی عرب کی حکومت اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کیلئے یمن کی سرحدوں پر دو ھزار کلو میٹر لمبی اور تین میٹر اونچی حائل دیوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس پر یمن میں عوام نے شدید احتجاج کیا ہے جبکہ یمن کی حکومت اس احتجاج کو دبانے اور مظاھرین کو سرکوب کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ چنانچہ بعض مبصرین کا کھنا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت یمن کی سرحدوں پر حائل دیوار بناکر اس ملک کی سرزمین کے بعض علاقوں پر قبضہ کرکے اپنی پوزیشن مستحکم بنانے کی کوشش کررھی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh