خطیب نماز جمعہ تھران آیت اللہ احمد خاتمی نے دین پر پختہ ایمان ، ولایت پر یقین ، اخلاق اور قانون کی پابندی کو ایران کے آئندہ صدر کے لۓ اھم اصول قرار دیا ہے۔
آج تھران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں ادا کی گئي۔ آيت اللہ سید احمد خاتمی نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب کرتے ھوئے کھا کہ اگر ملت ایران کا منتخب صدر دینی عقائد اور ولایت فقیہ پر پختہ ایمان رکھتا ھو اور قانون کی پابندی کرنے والاھو تو وہ کبھی بھی دشمنوں کی سازشوں کے جال میں گرفتار نھیں ھوگا اور ان کی دھمکیوں سے مرعوب نھیں ھوگا۔
آيت اللہ سید احمد خاتمی نے ایران کے آئندہ صدارتی انتخابات کے لۓ زیادہ بصیرت اور سوجھ بوجھ کو ضروری قرار دیا اور کھاکہ اگر ایرانی عوام صدارتی امیدواروں کے بارے میں تحقیق کریں گے تو یقینا سب سے زیادہ صالح فرد منتخب ھوگا۔
خطیب نماز جمعہ تھران نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کہ سامراج اور عالمی صھیونزم اپنی پوری کوشش کررھا ہے کہ ایرانی عوام چودہ جون دو ھزار تیرہ کو ھونے والے صدارتی انتخابات میں بھرپور انداز میں شرکت نہ کریں کھا کہ عالمی طاقتیں ایران میں آزادانہ انتخاباب کا ماحول نہ ھونے کا پروپیگنڈہ کر کے انتخابات کے عظیم عمل کے بارے میں شکوک و شبھات پیدا کرنا چاھتی ہیں۔ لیکن ملت ایران چودہ جون کو عظیم کارنامہ انجام دے کر دنیا والوں کو حیران کر دے گی۔
آيت اللہ سید احمد خاتمی نے عوام کو امیدواروں کا بھترین پشت پناہ اور حامی قرار دیتے ھوئے تاکید کی کہ امیدواروں کو یہ بات جان لینی چاھۓ کہ اگر ان کو اغیار کی حمایت حاصل ھوگي تو وہ ملت ایران کی نظروں سے گر جائيں گے۔
خطیب نماز جمعہ تھران نے شام کی سرزمین پر اسرائيلی طیاروں کے حملے کی جانب اشارہ کرتے ھوئے تاکید کی کہ اس حملے سے سب پر یہ بات عیاں ھوگئي ہےکہ شام کے مسلح دھشتگرد گروہ شام کے عوام کے ساتھ خیانت کررھے ہیں اور وہ صھیونی حکومت کے ساتھ ملے ھوئے ہیں۔