رھبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہےکہ مختلف میدانوں میں ملک کی تیز رفتار ترقی و پیشرفت کو جاری رکھنے کے لۓ
سیاسی اور اقتصادی جھاد ضروری ہے اور تعلیم و تربیت کا ادارہ اس سلسلے میں اھم کردار ادا کرسکتا ہے۔
آج ایران بھر سے آئے ھوئے ھزاروں اساتذہ ، پروفیسروں اور علمی شخصیات نے رھبرانقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ رھبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں تعلیم و تربیت کے ادارے کو ایک اھم ادارہ اور ایک ترقی یافتہ اور عظیم انسانی خصوصیات اور اسلامی زندگي کا حامل معاشرے کی تشکیل کی بنیاد قرار دیا۔
رھبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں آیت اللہ مرتضی مطھری اور شھید اساتذہ اور طلباء کو خراج تحسین پیش کرتے ھوئے تدریس کے پیشے کو اسلامی معاشرے میں عظیم مقام و منزلت کا حامل اور اسے دوسرے پیشوں سے ممتاز پیشہ قرار دیا۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای مزید فرمایا کہ ایران کی عظیم ملت کو اپنے مقاصد اور اھداف کے پیش نظر مختلف میدانوں میں جھاد کی ضرورت ہے۔
رھبرانقلاب اسلامی نے حالیہ تین عشروں کے دوران ملت ایران کی حیرت انگیز ترقی و پیشرفت خصوصا علمی اور سائنسی ترقی و پیشرفت کی جانب اشارہ کرتے ھوئے فرمایا کہ ایران نے اس قدر تیز رفتاری کے ساتھ ترقی کی ہےکہ عالمی اداروں کو بھی اس کا اعتراف کرناھی پڑا۔